بند کریں
خواتین مضامینمیک اپموئسچرائزنگ جلد کی خوبصورتی و شادابی کی زینت

مزید میک اپ

پچھلے مضامین - مزید مضامین
موئسچرائزنگ جلد کی خوبصورتی و شادابی کی زینت
بیوٹی ایکسپرٹس کے مطابق موئسچرائزنگ پروڈکٹس کا روزانہ استعمال جلد کی خوبصورتی و شادابی پرقرار رکھتا ہے جھریوں سے پاک ‘صاف وشفاف جلد کے حصول کے لیے جدید قسم کی کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کروانے سے زیادہ بہتر ہے کہ باقاعدگی سے جلد کی مونسچرائزنگ کا خصوصی اہتمام کر لیا جائے
صبا ناز عنایت :
ہم سب جانتے ہیں کہ جلد کی خوبصورتی وشادابی کو برقرار رکھنے کے لئے جلد کی موئسچرائزنگ کرنا بے حد ضروری ہے لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ موئسچرائزنگ کریم کے استعمال کا درست طریقہ کار کیا ہے؟
ذیل میں ایسی چند تجاویز شائع کی جارہی ہیں جن کو پیش نظر رکھتے ہوئے آپ اپنی جلد کو بہتر طریقے سے موئسچرائز کرسکیں گی۔
1 ۔ ایسی موئسچرائزنگ پروڈکٹ کا استعمال کریں جو آپ کی جلد سے مطابقت رکھتی ہو جس کو لگانے کے بعد آپ کو اپنی جلد میں نرمی محسوس ہو۔
2 ۔نہانے کے فوراََ بعد موئسچرائزنگ کریم کا استعمال کریں کیونکہ آپ کی جلد ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو کریک دم خشک ہو جاتی ہے لیکن موئسچرائزنگ کا فوری استعمال آپ کے جلد خلیات کی سطح میں پانی محفوظ کرتے ہوئے اسے نرمی بخشتا ہے۔
3 ۔ اپنے ہوتھوں جسم کے ہر اس حصے کو موئسچرائز کریں جہاں آپ کو ضرورت محسوس ہو جیسا کہ نہانے کے بعد سردموسم میں درزش سے پہلے اور ہر بار ہاتھ منہ دھونے کے بعد موئسچرائزنگ کریم ضرور لگائیں۔اگرچہ آپ اپنے ہاتھوں اور جسم کے ظاہری حصوں کو نظر انداز کردیا کرتی ہیں جبکہ یہ حصے خاص طور پر صابن اور دوسرے کیمیائی عناصر سے زیادہ متاثرہوتے ہیں۔
4۔ اگر چہر ے کو خشک محسوس کریں تو اس پر زیادہ مقدار میں کریم نہ لگائیں بلکہ ایسی آئل بیسڈموئسچرائزنگ کریمز کا استعمال کریں جو ہائیڈریٹنگ خصوصیات کی حامل ہوں ۔ اپنے چہرے اور خاص طور پر ہاتھوں اور پیروں پر کریم ضرور لگائیں کیونکہ یہ خشک ہواوٴں سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں ۔
جلد کی اچھی نگہداشت کے لئے موئسچرائزنگ بنیادی عمل ہے اس کے استعمال سے جلد اور ماحولیاتی آلودگی کے درمیان رکاوٹ پیدا ہوتی ہے چونکہ پاکستانی خواتین کی جلد سالہا سال ماحولیاتی آلودگی کے نقصان دہ اثرات کا سامنا کرتی ہے لہٰذا موئسچرائزنگ کریم انہی ضرررساں اثرات سے جلد کو محفوظ رکھنے میں مدد دیتی ہے ۔ صاف وشفاف تروتازہ نرم ونازک اور جھریوں سے پاک جلد کے حصول کی کوششوں میں جدید قسم کے کاسمیٹک ٹریٹمنٹ کروانے سے بہتر ہے کہ آپ اپنی جلد کی روزانہ باقاعدگی سے موئسچرائزنگ کا خصوصی اہتمام کریں اور اپنی جلدکی ساخت سے ہم آہنگی رکھنے والی موئسچرائزنگ اور اسکن نورشمنٹ کریمز استعمال کرنے کی کوشش کریں۔ موئسچرائزنگ آپ کی جلد کو جاذب نظر بناتی ہے، موئسچرائزنگ کریم کی تہیں آپ کی جلد کی نمی کو برقرار رکھتی ہیں، اس کا استعمال خشک اور عمر رسیدہ جلد کے لئے زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ نمی کی کمی جلد کی سطح کو خشک کر دیتی ہے جو جلد پر زائد جھریوں کو نمودار کردیتی ہے لیکن باقاعدگی سے موئسچرائزنگ کرنے سے آپ کی جل نرم رہتی ہے اور جھریاں بننے کے عمل کو کو موٴخر کر دیتی ہے۔
ہرفرد کو اپنی جلد کوموئسچرائزنگ رکھنے کی ضرورت ہے،حتیٰ کہ وہ خواتین بھی جن کی جلد آئلی ہوتی ہے کیونکہ موئسچرائزنگ ایک ایسا عمل ہے جو آپ کی آئلی جلد کے لئے بھی ناگزیر ہے۔ آئلی جلد کو بھی نمی کی ضرورت ہے یعنی یہ خود کار یا آٹو میٹک انداز میں ہائیڈریٹڈ ہوتی ہے۔ ہائیڈریشن کامطلب پانی سے مرطوب ہے نہ کہ آئل سے اور تمام اقسام کی جلد کے لئے ہائیڈریشن کا اضافہ انتہائی ضروری عمل ہے چونکہ ماحول کی خشکی آپ کی جلد میں موجود نمی کو بتدریج جذب کرتے کرتے اسے انتہائی خشک بنا دیتی ہے لہٰذا سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ ہر روز اپنی جلد کو موئسچرائز رکھیں۔ آپ کی جلد کو موئسچرائزنگ کی ضرورت ہوتی ہے پھر چاہے وہ موسم گرما کے مہینے ہی کیوں نہ ہوں۔جبکہ خواتین یہ محسوس کرتی ہیں صرف سرد و خشک موسم میں ہی ان کی جلد کو موئسچرائزنگ کی ضرورت ہوتی ہے لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے گرمیوں کا سخت وناگوار موسم آپ کی جلد پرزیادہ نقصان دہ اثرات مرتب کر دیتا ہے ۔ لہٰذا ضروری ہے کہ آپ اپنی جلد کو سرد ، خشک ،گرم نم ہر موسم میں ماحولیاتی آلودگی سے بچائیں ۔ صرف سرد موسم کے دوران ہی نہیں آپ کی جلدکو ہر عمر اور ہرموسم میں موئسچرائزنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔ بیوٹی ایکسپرٹس کے مطابق ”روزانہ بہترین مائسچرائزنگ پروڈکٹس کا استعمال آپ کی جلد کی خوبصورتی وشادابی کو برقرار رکھتا ہے۔ بس سردیوں میں روغنی اساس کی حامل موئسچرائزنگ پرروڈکٹس خریدئیے اور گرمیوں میں آبی اساس کے حامل پروڈکٹس کا استعمال آپ کے لئے بہت مفید ثابت ہوگا۔

(4) ووٹ وصول ہوئے