بند کریں
پکوان ترا کیبگوشت کے پکوانمزیدار مٹن چانپ
مزیدار مٹن چانپ
اشیاء:
چانپ کا گوشت کلو گرام
انڈے تین عدد
پسا ہوا گرم مصالحہ ایک چھوٹا چمچ
لہسن دس جوئے
گھی حسب منشاء
ادرک دس گرام
ہرا دھنیا دس گرام
خشک دھنیا ایک چمچ
سرخ مرچیں ایک چمچ
ہری مرچیں چھ عدد
پو دینہ دس گرام
نمک حسب ذائقہ
ترکیب:
پو دینہ، ہرا دھنیا، ہری مرچیں، ادرک اور سرخ مرچیں ملا کر سل پر باریک پیس لیں اور ان کی چٹنی بنا کر رکھ لیں اس کے بعد ایک فرائی پین میں اس کو چانپ کے ساتھ اتنے پانی میں ڈال کر پکائیں کہ چانپ گل جائے۔ جب پانی خشک ہو جائے تو چولہے سے نیچے اتار کر رکھ لیں اب انڈے پھینٹ کر ان میں پسا ہوا گرم مصالحہ ، نمک، پسا ہوا خشک دھنیا اور لہسن کچلا ہوا ملا کر پھینٹیں اور خوب اچھی طرح مکس کر کے چانپ کو اس آمیزے میں ڈبو دیں پھر فرائی پین میں گھی ڈال کر چولہے پر رکھیں اس میں ایک چانپ ڈال کر تلتے جائیں۔ سرخ ہونے پر باہر نکالیں اور ڈش میں ڈال کر سلاد کے ساتھ دستر خوان کی زنیت بنائیں۔

(0) ووٹ وصول ہوئے

: متعلقہ عنوان