بند کریں
پکوان ترا کیبمرغ پکوانچکن آلمنڈ کرمنٹ
چکن آلمنڈ کرمنٹ
اشیاء:
مرغی ایک کلو چھوٹی بوٹی
دہی ایک کپ
بادام ایک چوتھائی کپ
کشمش ایک چوتھائی کپ
نمک ایک چھوٹا چمچ
سرخ مرچ ایک چھوٹا چمچ
مرچ، ادرک ایک چھوٹا چمچ
آئل آدھا کپ
پیاز ایک عدد بڑا پسا ہوا(آئل میں براؤن )
ترکیب:
تیل میں مرغی پانچ منٹ کے لئے فرائی کر یں۔ اب دہی میں نمک، مرچ اور کالی مرچ ادرک سب ڈال کر پھینٹیں اور یہ مصالحے والی دہی کڑاہی میں ڈال کر ہلکی آنچ پر پکنے دیں۔ پسا ہوا پیاز بھی ڈال دیں۔ جب دہی کا آدھا پانی خشک ہو جائے تو بادام اور کشمش شامل کر دیں۔ جب دہی کا سارا پانی خشک ہو جائے تو بھون لیں اور آخر میں ایک کپ پانی ڈال کر پکائیں اور اتار لیں۔

(1) ووٹ وصول ہوئے

: متعلقہ عنوان