اٹک،حضرو شہر تاحال چیئر مین سے محروم

مسائل کے جوں کے توں ، سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل

پیر 16 جنوری 2017 22:31

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 16 جنوری2017ء)حضرو شہر تاحال چیئر مینی سے محروم ،مسائل کے جوں کے توں ،شہر بھر کی سڑکیں کھنڈرات میں تبدیل عوامی حلقوں کا اظہار ناپسندیدگی تفصیلات کے مطابق پنجاب بھر میںبلدیاتی انتخابات مکمل ہوگئے لیکن حضرو شہر ایم این اے اٹک وایم پی اے چھچھ کی گروپ بندی کی وجہ سے چیئر مین شپ سے محروم ہے جس کی وجہ شہر بھر کے مسائل میں بے پناہ اضافہ ہو رہا ہے ،عوام نے چیئر مینی کا مسئلہ ملتوی کر نے کا ذمہ دارایم این اے اٹک شیخ آفتاب احمد اورایم پی اے وصوبائی وزیر سپورٹس وامور نوجوان جہانگیر خانزادہ کو قرار دیا ہے عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پنجاب بھر کی طرح حضرو شہر میں بھی چیئر مینی کا انتخاب جلد از جلد مکمل کیا جائے تاکہ شہر کی عوام کے مسائل حل ہو سکیں ۔

اٹک میں شائع ہونے والی مزید خبریں