وزیر قومی اتحاد نے گیس منصوبے پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی کی منظور کرانے کے دعویداری جھوٹی قرار دے دیا

پیر 23 جنوری 2017 20:49

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 جنوری2017ء) وزیر قومی اتحاد نے پی کے 71کے تین قصبوں کیلئے منظور شدہ گیس منصوبے پر جے یو آئی اور پی ٹی آئی کی منظور کرانے کے دعویداری جھوٹی قرار دے دی گیس کی منظوری جنرل منیجر کی کوششوں سے ہوئی تھی مگر وفاقی وزیر اکرم خان درانی اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے منصوبے کی الگ الگ افتتاح کرکے عوام کو بے وقوف بنانے کی کوشش کی وزیر اعظم نواز شریف کی 2018تک لوڈشیڈنگ خاتمے کے اعلانات بجلی خاتمہ کے اعلانات ہے کیونکہ 24گھنٹوں میں بمشکل1گھنٹہ بجلی مہیا کی جاتی ہے وزیر قومی اتحاد کے صدر رحمت اللہ خان ،نائب صدر مفتی اسلام نور ،شوریٰ امیر حاجی میر زعلی خان ،جنرل سیکرٹری نور سعادت خان اور ممبر شوریٰ نعمت اللہ نے بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حالیہ دنوں محکمہ گیس کے جنرل منیجر کی کوششوں سے حلقہ پی کے 71کے چند قصبوں کیلئے گیس کی منظوری دی تھی جس پر وفاقی وزیر اکرم خان درانی اور پی ٹی آئی کے رہنمائوں نے الگ الگ افتتاح کرکے جھوٹی دعویداری کی کہ یہ گیس ان علاقوں کیلئے ہم منظور کروایا ہے لیکن حقیقت میں ایسا کچھ نہیں انہوں نے کہا کہ اکرم خان درانی پورے بنوں کے ایم این اے ہے اگر وہ وہ واقعی گیس منظور کروا سکتے ہیں تو وہ پورے حلقے کیلئے گیس کی منظوری کرائے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نواز شریف نے حالیہ دورہ بنوں کے موقع پربلدیاتی نمائندوں کیلئے 20کروڑ روپے کا اعلان کیا تھا جس پرتاحال کوئی بھی ترقیاتی منصوبہ شروع نہ کیا جا سکا ہے انہوں نے کہا کہ تحصیل ڈومیل پورے ضلع بنوں میں انتہائی پسماندہ ہے اور یہاں پر گذشتہ 65سالوں اپنے بنیادی ضروریات سے محروم ہے لہذا مذکورہ 20کروڑ روپے میں تحصیل ڈومیل کو بھی اپنا حق دیا جائے انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا حکومت نے کم تعداد رکھنے والوں کو سکولوں کو بند کرنے کی نئی پالیسی متعارف کی ہے جو کہ بچوں کو تعلیم جیسی نعمت سے محروم کرنے کے مترادف ہے انہوں نے کہا کہ سکولوں میں طلبہ کی تعدادکی کمی وجہ اساتذہ کی ڈیوٹیوں میں غفلت اور عدم توجہی ہے لہذا حکومت سکولوں کو بند کرنے کی بجائے اساتذہ کی ڈیوٹیاں یقینی بنائی جائے انہوں نے کہا کہ وزیر قومی اتحاد کے رہنمائوں نے چند علاقوں میں منشیات کی کھل عام فروخت کے حوالے سے پولیس انتظامیہ کو آگاہ کیا تھا لیکن تاحال اس پر کوئی عمل در آمد نہ ہو سکی جس سے ثابت ہوتا ہے پولیس انتظامیہ اور سیاسی شخصیات ان منشیات فروشوں کی سر پرستی کر رہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

بنوں میں شائع ہونے والی مزید خبریں