ہیلتھ کارڈ کے نام پر شہریوں کو لُوٹنے والا گروہ گرفتار

ہفتہ 18 فروری 2017 16:36

بھکر۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2017ء) وزیر اعظم ہیلتھ کارڈ کے نام پر سادہ لوح شہریوں کے نام پر موبائل سمیں منتقل کر کے آگے فروخت کرنے والے گروہ کو دیہادتیوں نے پکڑ کے پولیس کے حوالے کردیا، گروہ میں پانچ مرداور ایک عورت شامل ہے ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق جنڈانوالہ کے نواحی چک نمبر 58ڈی بی میں پانچ مردوں اور ایک خاتون پر مشتمل گروہ لوگوں کے بائیو میٹرک مشین پر انگوٹھوں کی تصدیق کے بعد انھیں جانسہ دے رہا تھا کہ آپ کے ہیلتھ کارڈ بنیں گے جس سے تین سے پانچ لاکھ تک مفت علاج کرواسکیں گے۔

شہریوں کو شک گزرا تو انہوں نے مقامی پولیس کو آگاہ کیا ۔پولیس نے چھاپہ مار کر ملزمان یاسر منصور ،ذیشان ،عظیم ،خرم سکنہ ضلع سرگودہا ،عابد سکنہ جنڈانوالہ اور خاتون زر ش قادرسکنہ سرگودہا کو گرفتار کر لیا۔مذکورہ گروہ سادہ لوح لوگوں کے نام پر دھوکہ دہی سے سمیں منتقل کر کے آگے فروخت کرتا تھا ۔ایس ایچ او جنڈانوالہ ملک سلطان چھبورا نے میڈیا کے نمائندوں کو آگاہ کیا کہ اس گروہ کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے ۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں