ڈی پی او بھکر محمد نوید نے پولیس خدمت مرکز بھکر کا افتتاح کر دیا

ہفتہ 27 اپریل 2024 18:18

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 اپریل2024ء) ڈی پی او بھکر محمد نوید نے پولیس خدمت مرکز بھکر کا افتتاح کر دیا۔ڈی پی او بھکر محمد نوید کے ہمراہ سپریٹنڈنٹ آف پولیس ملک خالد حبیب گورچھا،انسپکٹر امجد علی شاہ ٹریفک برانچ، انچارج خدمت مرکز عصمت اللہ سب انسپکٹر عتیقہ لعل لوگوں کی کثیر تعداد اور ٹرانسجینڈر کمیونٹی نے "قائم اسٹیٹ آف دی آرٹ خدمت مرکز بھکر اور ٹریفک سنٹر کے افتتاح میں شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر انہوں نےشہریوں کیلئے فراہم کردہ سہولتوں کا جائزہ لیا اور شہریوں کے لئے بہترین انتظامات اور ایک چھت تلے 14 سہولیات کو سراہا۔ اس موقع پر ڈی پی او بھکر نے کہا کہ نئی عمارت سے عوام کو بہتر ماحول میسر ہو گا۔\378

متعلقہ عنوان :

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں