پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک

دہشت گرد خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہورہے تھے،مارے جانے والے دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے جن سے بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد ،سی ٹی ڈی حکام

Faisal Alvi فیصل علوی بدھ 24 اپریل 2024 11:15

پنجاب میں داخل ہونے والے 2 دہشت گرد فائرنگ کے تبادلے میں ہلاک
بھکر(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24 اپریل2024 ء) سی ٹی ڈی نے کارروائی کے دوران پنجاب داخل ہونے والے دو دہشت گرد وںکوفائرنگ کے تبادلے میں ہلاک کر دیا،سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دونوں دہشت گرد خیبرپختونخوا سے پنجاب میں داخل ہورہے تھے جنہیں روکنے کی کوشش گئی تو انہوں نے فائرنگ شروع کردی گئی۔ محکمہ انسداد دہشت گردی حکام کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد حساس تنصیب پر حملے میں ملوث تھے جن سے بڑی مقدار میں بارودی مواد برآمد کیا گیا، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے ہے۔

دونوں ہلاک دہشت گردوں کی شناخت جاری ہے۔سی ٹی ڈی اور سکیورٹی اداروں نے دہشت گردوں کو روکنے کی کوشش کی تو دہشت گردوں نے سی ٹی ڈی ٹیم پر فائرنگ کردی۔ جوابی فائرنگ سے دونوں دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی سی ٹی ڈی نے ایک کارروائی کے دوران 8دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ڈیرہ اسماعیل خان میں ہلاک 8 دہشت گرد کسٹم اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھے۔

سی ٹی ڈی حکام نے یہ بھی بتایا تھا کہ ہلاک دہشتگرد بھتہ خوری اور سکیورٹی فورسز پر حملے اورٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے جب کہ کسٹم پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے ایک بچی بھی جاں بحق ہوئی تھی۔سی ٹی ڈی حکام کا کہنا تھاکہ دہشتگرد تخریب کاری کی منصوبہ بندی کیلئے نقل وحرکت کررہے تھے کہ اس دوران دہشتگردوں کے فرار ہونے کے راستے بند کردئیے گئے تھے۔ سی ٹی ڈی کے مطابق مقامی آبادی میں دہشتگردوں کے سہولت کاروں کی موجودگی کا اندیشہ ہے اور سہولت کارروں کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائی گی۔محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق ہلاک دہشتگردوں میں انتہائی مطلوب دہشتگرد جہانزیب بھی شامل ہے جو کسٹم اہلکاروں پر حالیہ حملوں میں ملوث تھا۔

بھکر میں شائع ہونے والی مزید خبریں