آج کے دور میں میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں،پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا مغربی لابیوں کے ہاتھ میں کھیل رہے ہیں ‘2013کے الیکشن میں سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خیبر پختونخواہ میں مغربی تہذیب کو فروغ دیا گیا‘مخلوط نظام تعلیم اور فحاشی وعریانی کیلئے راہ ہموار کرنے کی سازش کی گئی‘جب تک جے یو آئی کے کارکنان زندہ ہونگے کوئی مائی کالال مغربی تہذیب اور مخلوط نظام تعلیم رائج نہیں کر سکتا

جمعیت علماء اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات الحاج عبدالجلیل جان کا سیمینار سے خطاب

بدھ 15 فروری 2017 17:06

بونیر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 15 فروری2017ء) جمعیت علماء اسلام (ف) خیبر پختونخوا کے سیکرٹری اطلاعات الحاج عبدالجلیل جان نے کہا ہے کہ آج کا دور میڈیا کا دور ہے اور میڈیا کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں۔پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا مغربی لابیوں کے ہاتھ میں ہے۔وہ نہیں چاہتے ہیں کہ ہمارے ٹی وی چینلوں اور اخبارات میں اسلام کی پرچار ہوجائے۔

بلکہ وہ ہمیں گمراہ کرنے کی سازشوں میں مصروف عمل ہے۔2013کے الیکشن میں ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت خیبر پختونخواہ میں مغربی تہذیب کو فروغ دیا گیا۔یہاں پر مخلوط نظام تعلیم اور فحاشی وعریانی کیلئے راستہ ہموار کرنے کی سازش کی گئی۔مگر جب تک جے یو آئی کے کارکنان زندہ ہونگے کوئی مائی کالال مغربی تہذیب اور مخلوط نظام تعلیم رائج نہیں کر سکتے ہیں،۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے ایک روزہ دورہ بونیر کے موقع پر زگہ ایلئی کے حجرہ حلیم الرحمن میں مفتی فضل غفور کے زیر صدارت بسلسلہ صد سالہ عالمی اجتماع سوشل میڈیا کے سیمینار سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔سمینار سے رکن صوبائی اسمبلی مفتی فضل غفور،ٹاون ناظم سعید الرحمن مفکر اور ضلعی سیکرٹری اطلاعات عارف اللہ نے بھی خطاب کیا۔

مقررین نے کہا کہ موجودہ میڈیا سیاسی رہنماو،ْں کی توہین کررہی ہے جو ہمیں ہر گز قبول نہیں۔آج کی میڈیا دور میں سچ کو جھوٹ،جھوٹ کو سچ ،ظلم کو انصاف اور انصاف کو ظلم کہا جاتا ہے۔126دن کا دھرنا براہ راست گھنٹوں گھنٹوں نشر کیا جاتا ہے جس میں ہماری ماو،ْں بہنوں کی عزتیں پامال ہوئی جبکہ مدارس مساجد اور علماء کے پروگرامات کو کوریج نہیں دی جاتی ہے۔اس مغربی سازشوں کو ناکام بنانے کیلئے ہمیں سوشل میڈیا کا سہارا لینا ہوگا ،سوشل میڈیا کے تمام کارکنان اپنے اپنے فرائض مثبت طریقے سے عام کریں۔انہوں نے کہا کہ صد سالہ اجتماع عام تاریخ ساز ہوگا۔اس کیلئے بھر پور تیاری زور وشور سے جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :

بونیر میں شائع ہونے والی مزید خبریں