شہر میں امن اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ہر محب وطن شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،چیئرمین بورے والا

جمعہ 20 جنوری 2017 20:48

بوریوالا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2017ء)چیئرمین بلدیہ بورے والا چوہدری محمد عاشق آرائیں نے کہا ہے کہ شہر میں امن،بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ہر محب وطن شہری کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے،ملک کا امن تباہ کرنے والے امن دشمنوں کے خاتمہ کے لیے تمام مکتبہ فکر اور مسالک کے مابین روا داری کو فروغ دیکر ہم ایک مثالی معاشرہ تشکیل دے سکتے ہیں امن کے قیام کے لیے جدوجہد کرنے والے قابل ستائش ہیں سول سوسائٹی کو چاہئے کہ وہ اس حوالہ سے عوام میں شعور اجاگر کرنے کے لیے اپنا کردار ادا کرے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے آواز ڈسٹرکٹ فورم کے زیر اہتمام’’امن ڈائیلاگ‘‘سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر آواز ڈسٹرکٹ فورم کے جنرل سیکرٹری محمد شیر خاں کھچی،وائس چیئرمین بلدیہ حاجی محمد افتخار بھٹی،سابق سیکرٹری بار سردار ظہور احمد ڈوگر،سید انتظار حسین،شیرازی،ملک مہدی حسن اور دیگر نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں