شاہد حسین یوگا کلب 505/ای بی کی طرف سے کلب کی دوسری سالگرہ کے موقع پر تقریب کو مزدوروں سے منسوب کردیا گیا

بدھ 1 مئی 2024 22:20

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) شاہد حسین یوگا کلب 505/ای بی کی طرف سے کلب کی دوسری سالگرہ کے موقع پر تقریب کو مزدوروں سے منسوب کردیا گیا تمام یوگا کلبوں کے سینکڑوں یوگیوں نے شرکت کی اس تقریب میں ڈائریکٹر پنجاب کالجز پروفیسر مجید اکبر نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ ایڈوائزری کمیٹی شاہد حسین یوگا کلب کے ارکان ظفر علی بھٹی،چوہدری محمد اسلم گجر، ڈاکٹر امتیاز احمد، رانا غلام مرتضی اور دیگر ارکان کی طرف سے تمام یوگا کلبوں کے ممبران کا شکریہ ادا کیا گیا جبکہ پاکستان یوگا کونسل بورے والا کی سپریم کمیٹی کے چئیرمین میاں محمد اشرف میڈیا کوآرڈینیٹر چوہدری اصغر علی جاوید اور دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کا مزدور ہماری معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے مزدور اپنے خون پسینے سے ملکی ترقی کے پہیہ کو رواں دواں رکھ ہوا ہے مزدور کے بغیر ملکی صنعتی و اقتصادی ترقی ناممکن ہے یوم مزدور کے موقع پر سرمایہ داروں، صنعتکاروں اور دیگر کاروباری افراد کو چاہیے کہ انکو اس دن کے موقع پر ہر سال ایک ماہ کی اضافی تنخواہ دیا کریں کیونکہ مزدور ہی انکی ترقی کی اساس ہیں تقریب میں سپریم کمیٹی کے ارکان میاں خالد محمود، طارق معراج ایڈووکیٹ،شہزاد سلیم بھٹی، چوہدری طاہر محمود اور دیگر سینئر یوگی بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں