پاسکو نے گندم کی مقررہ قیمت پر خریداری کیلئے بار دانہ کی تقسیم شروع کر دی

بورے والا میں مجموعی طور پر 17 خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں جن پر پرچیز انسپکٹرز،کسانوں اور مقامی نمائندہ شخصیات کی زیر نگرانی فی ایکٹر 6 بوری کے حساب سے کسانوں کو پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر بار دانہ کی تقسیم ،زونل ہیڈ

جمعہ 26 اپریل 2024 23:21

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 اپریل2024ء)زونل ہیڈ پاسکو رائو محمد اکرم نے کہا ہے کہ پاسکو نے گندم کی مقررہ قیمت پر خریداری کیلئے بار دانہ کی تقسیم شروع کر دی ہے زون بورے والا میں مجموعی طور پر 17 خریداری مراکز قائم کئے گئے ہیں جن پر پرچیز انسپکٹرز،کسانوں اور مقامی نمائندہ شخصیات کی زیر نگرانی فی ایکٹر 6 بوری کے حساب سے کسانوں کو پہلے آئیں پہلے پائیں کی بنیاد پر بار دانہ کی تقسیم اور گندم کی خریداری کا عمل جاری ہے حکومت کی جانب سے پاسکو زون بورے والا کو امسال 7لاکھ 50ہزار بوری 75ہزار میٹرک ٹن گندم خریدنے کا ہدف مقرر ہے جو گزشتہ سال کی نسبت ڈیڑھ لاکھ بوری زیادہ ہے موسمی حالات بہتر ہونے کی وجہ سے امسال گندم کی فی ایکٹر بمپر پیداوار ہوئی ہے گندم کی پیداوار میں اضافہ کو دیکھتے ہوئے خریداری ہدف میں اضافہ کے لئے پاسکو حکام سفارشات حکومت کو بھیجے گا تاکہ کسانوں زیادہ سے زیادہ گندم مقرر کردہ سرکاری نرخوں پر خریدی جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے "آن لائن" سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ بعض خریداری مراکز پر بار دانہ کی تقسیم کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور گندم کی خریداری بہت تیزی سے جاری ہے پاسکو کے گوداموں میں گزشتہ سال کی گندم موجود ہونے کے باوجود حکومت کسانوں سے انکی گندم سرکاری نرخوں پر خریدنے کے لئے پرعزم ہے پرچیز سینٹروں پر مڈل مین، سرمایہ داروں اور سٹاکسٹوں کو بار دانہ کی فراہمی میں ہرممکن حوصلہ شکنی کی جارہی ہے۔

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں