مزدوروں کے عالمی دن پر غلہ منڈی بورے والا میں تقریب کا انعقاد

تقریب کے مہمانان خصوصی بھی مزدور تھے،مقررین کی طرف سے مزدوروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا

بدھ 1 مئی 2024 22:20

بورے والا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 مئی2024ء) مزدوروں کے عالمی دن پر غلہ منڈی بورے والا میں تقریب کا انعقاد،تقریب کے مہمانان خصوصی بھی مزدور تھے،مقررین کی طرف سے مزدوروں کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا،تفصیلات کے مطابق مزدوروں کے عالمی دن کے موقع پر انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی کی طرف سے مزدوروں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے سالانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مزدور راہنماء مہمان خصوصی تھے تقریب میں سابق چیئرمین بلدیہ چوہدری عاشق آرائیں اور صدر انجمن آڑھتیاں چوہدری احتشام داؤد نے مزدوروں کی ملکی معیشت کا پہیہ چلانے میں مزدوروں کی لازوال خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے ان کو صحت و تعلیم کی مفت سہولتوں کی فراہمی کا اعادہ کیا اور آج سے غلہ منڈی کے مزدوروں کیلئے غلہ منڈی میں ہی فری علاج کی سہولت کے آغاز کا اعلان کیا جبکہ مزدور راہنماء سردار محمد ڈوگر کا کہنا تھا کہ کاروباری شخصیات اور ادارے مزدور کے حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں تو مزدور اپنا خون پسینہ ایک کر دیتا ہے حکومت کو چاہئیے کہ مہنگائی کے اس دور میں انکی مشکلات کے ازالہ کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے تقریب میں جنرل سیکرٹری انجمن آڑھتیاں حافظ عمیر ماجد،چوہدری اظہر غفور،چوہدری عبدالطیف،ملک عامر،غضنفر علی،ماجد سلیم اور دیگر شخصیات کے علاوہ مزدوروں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

متعلقہ عنوان :

بُورے والا میں شائع ہونے والی مزید خبریں