دالبندین سمیت ضلع بھر میں باران رحمت ، زمیندار وں اور مالداروں کے چہروں میں خوشی کا سما ں

ہفتہ 14 جنوری 2017 19:33

چاغی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جنوری2017ء) دالبندین سمیت ضلع بھر میں باران رحمت خوب برسی ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات سے دالبندین اور چاغی کے مختلف علاقوں میں۔ باران رحمت گرج چمک کے ساتھ خوب برسا گلی کوچوں اور ندی نالے سمند ر کا منظر پیش کرنے لگے شہری علاقوں کے گلی کوچوں میں رحمت زحمت بن گیا زمیندار وں اور مالداروں کے چہروں میں خوشی کا سماں چھا گیا ۔

(جاری ہے)

چاغی کے صدر مقام دالبندین گرج چمک کے ساتھ موسلدھار بارش کے بعد گلیوں میں پانی جمع ہوگئے اور شہر میں سیوریج کا نظام نا ہونے کی وجہ سے مسجد روڈ بازار کے مختلف سڑکوں میں کیچڑ جمع ہوجانے کی وجہ سے فٹ پاتھ پر چلنے والے لوگوں کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا تحصیل چاگئے کے بازار میں سڑکیں نا ہونے کی وجہ بارش کے پانی دوکانوں کے سامنے جمع ہوگئے ۔یاد رہے گزشتہ ایک سال بارش نا ہونے کی وجہ سے چاغی ضلع میں قیط سالی کی وجہ سے زمینداروں اور مالداروں کو سخت پریشانی کا سامنا تھا باران رحمت برسنے کے بعد ہر چہرہ خوش نظر آرہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں