چاغی، لیویز اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ 2ڈاکوزخمی حالت میں گرفتار

منگل 7 مئی 2024 19:10

چاغی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 07 مئی2024ء) پاک افغان سرحدی علاقہ موکنٹو ک کے پہاڑی علاقے میں لیویز اور ڈاکوئوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ دو ڈاکوئوں کو لیویز نے زخمی کرکے گرفتار کر لیا میجر رسالدار طاہر خان زرکون کے مطابق ڈاکووں نے پہاڑی علاقے میں کپڑوں کے سوداگر کو لوٹ کر فرار ہونے کی اطلاع ملتے ہی ہم لیویز عملہ کے ساتھ تعاقب میں روانہ ہوگئے موکنٹوک کے پہاڑی علاقے میں ڈاکووں نے فورس کو دیکھ کر فائر کھول دیا فائرنگ کے تبادلے پر پرویز،نذیر نامی ڈاکووں کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا جنکے قبضے سے مسروقہ چوری شدہ سامان ،موٹر سائیکل، نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا ابتدائی طبی امداد دینے کے لیے ہسپتال منتقل کردیا ہے مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :

چاغی میں شائع ہونے والی مزید خبریں