ہری پور میں 14 ماہ کا بچہ گرم پانی میں جھلس کر جاں بحق ہو گیا

بدھ 22 فروری 2017 18:40

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 فروری2017ء) کپڑ ے دھوتے ہوئے ماں کا 14 ماہ کا بچہ گرم پانی میں جھلس گیا، ہسپتالوں کے چکر لگا تے ہوئے بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث جاں بحق ہو گیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق مونن کے رہائشی عدنان کے اہلخانہ گھر میں کپڑے دھونے میں مصرو ف تھے کہ اس دوران عدنان کا 14 ماہ کا معصوم بچہ قریب ہی کھیلنے میں مصروف تھا کہ بے خیالی سے وہ پاس پڑ ے گر م پانی کے برتن میں گر گیا جس سے وہ بری طر ح جھلس گیا، بچہ کے اہل خانہ نے اسے فوری طور پر ویمن چلڈرن ہسپتال پہنچایا جہاں سے اسے ڈھینڈہ ریفر کر دیا گیا تاہم اس دوران بروقت طبی امداد نہ ملنے کے باعث بچہ جاں بحق ہو گیا۔

بچہ کو اسی شام آبائی گائوں میں سپردخاک کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ ہری پور میں برن سنٹر نہ ہو نے کی وجہ سے متعدد شہری مختلف حادثات میں جھلس جانے کے باعث بروقت طبی امداد نہ ملنے سے جاں بحق ہو چکے ہیں۔ عوامی و سماجی حلقوں نے منتخب عوامی نمائندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ضلع کے عوام پر رحم کرتے ہوئے دیگر میگا پراجیکٹس کے دریا بہا نے کے ساتھ ساتھ ہری پور میں برن سنٹر کے قیام کو بھی یقینی بنائیں۔

متعلقہ عنوان :

ہری پور میں شائع ہونے والی مزید خبریں