پریانکا چوپڑہ کو اپنے سپنوں کا شہزادہ نظرآگیا

پیر 6 مئی 2013 14:15

ممبئی ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مئی 2013ء ) بالی حسینہ پریانکا چوپڑہ کو اپنے سپنوں کا شہزادہ باالآخر نظر آ ہی گیا۔ بالی ووڈ کی خوبرو اور ورسٹائل اداکارہ پریانکا چوپڑہ نے اپنے افیرز اور شادی کے ارادوں کے حوالے سے کبھی بھی میڈیا میں بات نہیں کی ۔

(جاری ہے)

لیکن حال ہی میں انہوں نے سماجی ویب سائٹ ٹوئٹر میں اپنے مداحوں کو ٹوئٹ کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کو اپنا جیون ساتھی نظر آ گیا ہے اور جیسے ہی وہ ان کو پروپوز کرے گا وہ اپنی شادی کے حوالے سے اعلان کردیں گی۔ پریانکا کے اس اعلان کے بعد بہت سارے مردوں کے دل ضرور ٹوٹ گئے لیکن اب ہر کسی کو اس بات کی جستجو ہے کہ کون ہے وہ خوش قسمت شخص جس پر اس خوبرو حسینہ کا دل آیا۔

میں شائع ہونے والی مزید خبریں