سرفرازکریم میموریل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کاشردیش راولاکوٹ نے 8وکٹوں سے جیت لیا

پیر 6 مئی 2013 15:32

راولاکوٹ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔آئی این پی۔ 6مئی 2013ء) سرفرازکریم میموریل ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کاشردیش راولاکوٹ نے 8وکٹوں سے جیت لیا۔سپورٹس کلب پوٹھی کے سرفرازکریم کی شہیدکی یادمیں منعقدہ دوسرے سالانہ ٹورنامنٹ کے فائنل میں ڈائمنڈکلب نے پہلے بیٹنگ کرنے کافیصلہ کیامقررہ چھ اوورزمیں 57رنزکاحدف دیاگیاجوکاشردیش نے باآسانی 5اوورزمیں پوراکرلیا،تفصیلات کے مطابق دوسراسرفرازخان ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ کافائنل میچ کاشردیش اورڈائمنڈکلب کے درمیان کھیلاگیاڈائمنڈکلب نے ٹاس جیت کرپہلے کھیلنے کافیصلہ کیااورمقررہ اوورزمیں 57رنزکاکاشردیش کاشر کوحدف دیاجوکاشردیش نے باآسانی دووکٹ پرپوراکرلیافائنل میچ میں مین آف دی میچ کاشردیش محمدوسیم قرارپائے جنہوں نے پانچ وکٹیں لیں ۔

(جاری ہے)

مین آف دی سیریزبہزادخان قرارپائے ،فائنل میچ کے مہمان خصوصی وزیراعظم آزادکشمیرکے ڈسٹرکٹ کوآرڈینٹرریحان سلیم نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ۔

متعلقہ عنوان :

میں شائع ہونے والی مزید خبریں