جہلم،دینہ نالے سے 42سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد

منگل 17 جنوری 2017 17:19

جہلم ۔ 17 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2017ء)دینہ نالے سے 42سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمد کر لی گئی ، ریسکیو1122نے نعش پولیس کے حوالے کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق دینہ جی ٹی روڈکے قریب محلہ خلیل آباد میں نالے سے 42سالہ نامعلوم شخص کی نعش برآمدکی گئی،ریسکیو 1122 نے نعش کومقامی پولیس کے حوالے کردیا۔ پولیس تھانہ دینہ نے نعش کو پوسٹمارٹم کے لیے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ دینہ راجہ ظفر شکیل نے بتایا کہ نعش سے کوئی ایسی چیز نہیں ملی ہے جس سے نعش کی شناخت ہوسکے ،ہم نے فنگر پرنٹس لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں