جہلم ،ٹرانسجینڈر کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے والا ملزم گرفتار

پیر 22 اپریل 2024 22:39

جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2024ء) ڈی پی او جہلم کی زیر قیادت کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسجینڈر کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے والے ملزم کوگرفتارکرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کے ویژن اور انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ڈی پی او جہلم کی زیر قیادت کالا گجراں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ٹرانسجینڈر کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے والے ملزم کوگرفتارکرلیا، ملزم کی شناخت عثمان شبیر کے نام سے ہوئی ہے،جو رکشہ ڈرائیور ہے۔

متاثرہ ٹرانس جینڈرنے پولیس کابتایاکہ ملزم مجھے بلیک میل کرتا اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتا ہے ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا ۔ایس ایچ او کے مطابق جسے ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا۔ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ نے کہاکہ معاشرے کے قابل استحصال طبقوں کے ساتھ ہراسگی قطعی برداشت نہیں کی جائیگی، حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق ٹرانس جینڈرز کے حقوق کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں