کراچی: ڈیفنس میں باپ نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی

منگل 30 اپریل 2013 13:01

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 30اپریل 2013ء) ڈیفنس فور میں باپ نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کرکے خود کشی کرلی۔ ذرائع کے مطابق واقعہ ڈیفنس فیز فور یثرب امام بارگاہ کے عقب میں واقع بنگلے میں پیش آیا، پولیس کے مطابق گھر کے سربراہ عبدالجواد درانی نے بیوی اور 3 بچوں کو قتل کر کے خودکشی کرلی، مقتولین میں 13 سال کا بیٹا ریحان، 10 سال کی بیٹی رمیم، ایک سال کا بیٹا حارث اور بیوی وجیہہ شامل ہیں جبکہ عبدالجواد درانی سانگھڑ شوگر مل کے سی ای او تھے۔

(جاری ہے)

پولیس نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یہ واقعہ گھریلو چپقلش کا شاخسانہ ہے، تفتیشی ادارے اور حکام بنگلے کے اندر سے شواہد اکھٹے کررہے ہیں جس کے بعد 5 افراد کی لاشیں اسپتال منتقل کردی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں