پاکستان کی معیشت میں حیرت انگیز طور پر بہتری آئی ہے‘ عرفان دولتانہ

بدھ 22 فروری 2017 13:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2017ء) مسلم لیگ (ن)کے رکن پنجاب اسمبلی میاں عرفان دولتانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی معیشت میں حیرت انگیز طور پر بہتری آئی ہے اور پاکستانی معیشت روز بروز مستحکم ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہر سال دنیا بھر میں ایک ملک معاشی طور پر سب سے زیادہ ابھرکر سامنے آتا ہے اور ماضی میں ان ممالک میں جرمنی، میکسیکو اور فلپائن شامل رہے ہیں، دنیا بھر کے معاشی ماہرین کہہ رہے ہیں کہ یہ ایک مشکل ہدف ضرور ہے لیکن اس سال میں پاکستان کو یہ ہدف حاصل کرتا ہوا دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں استحکام حیران کن ہے، پاکستان کی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان بھی اس بات کا عکاس ہے کہ یہاں اقتصادی سرگرمیوں میں اضافہ ہو رہا ہے جو معاشی استحکام کا باعث بن رہا ہے، پاکستان کی معیشت میں بڑھتے ہوئے رجحان سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ بلاشبہ پاکستان ایک ابھرتی معیشت ہے، ملکی نمو کی مجموعی شرح 4 فیصد تھی جو اب اضافے کے بعد 5 فیصد ہو گئی ہے جس نے ملکی معیشت کو درست سمت پر گامزن کر دیا ہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں