ہلکی بارش ہونے کے باعث لاڑکانہ کا موسم خوشگوار ہوگیا

منگل 24 جنوری 2017 19:09

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) لاڑکانہ شہر اور گرد و نواح میں گذشتہ کئی روز سے برساتی موسم کے بعد گذشتہ روز صبح کے وقت ہلکی بارش ہونے کے باعث شہر کے اسٹیشن روڈ، بھینس کالونی، نظر محلہ، کوثر مل، باقرانی روڈ سمیت دیگر علاقوں میں موسم خوشگوار ہوگیا ہے جبکہ شہری بارش کا مزہ لینے کے لیے روڈوں پر نکل آئے جنہوں نے سموسے، پکوڑے اور دیگر گرم اشیا کا استعمال کرکے خود کو ٹھنڈ سے بچنے میں مصروف دکھائی دیئے۔

(جاری ہے)

شہریوں کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ہونے والی بارش رحمت کے بجائے زحمت تھی اب ہلکی بارش کے باعث شہر سمیت گرد و نواح میں موسم خوشگوار ہے جسے ہم انجوائے کررہے ہیں۔ دوسری جانب محکمہ موسمیات نے بھی لاڑکانہ اور گرد و نواح میں آئندہ دو روز کے اندر بارش ہونے کی پیشنگوئی کی ہے جس کے بعد شہریوں کی جانب سے مزید ٹھنڈ سے بچنے کے لیے انتظامات بھی شروع کردیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

لاڑکانہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں