مظفرآباد‘ میونسپل کارپوریشن کی غفلت اور لاپر واہی کے باعث شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا

منگل 24 جنوری 2017 12:04

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 جنوری2017ء) میونسپل کارپوریشن کی غفلت اور لاپر واہی کے باعث شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے اوپر سے کچرا اٹھانی والی گاڑیاں بجائے صبح 7بجے سے قبل دن 12سی2بجے تک سڑک بند کرکے کچرہ اٹھا رہی ہے جس سے بد بو پھیلنے کے باعث مختلف متاثر ہورہے ہیںایڈ منسٹریٹر بلدیہ ایسے اقدام کا نوٹس لیں جبکہ کچرہ اٹھانے کے لئے صبح 7بجے سے قبل بلدیہ کی گاڑیوں کی ڈیوٹی لگائیں اور تمام کچرہ اٹھانی کی ڈیوٹی 7بجے سے قبل ختم کریں تاکہ عوام پریشان نہ ہوسکے تفصیلات کے مطابق آزادکشمیر کا دارلحکومت مظفرآباد دنیا کی ریاستوں میں سے بے لگام ریاست ثابت ہورہی ہے جہاں پوری دنیا میں میونسپل کارپوریشن سڑکوں کی صفائی سمیت کچرہ اٹھانے کا عمل صبح نماز فجر سے فوری بعد شروع کردیتا ہے جبکہ دارلحکومت مظفرآباد میونسپل کارپوریشن کی جانب سے سڑکوں کی صفائی تو سالوں بعد عمل میں آتی ہے مگر کچرہ اٹھانے کا عمل دن 12بجے سے 2بجے کے درمیان کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے ایک طرف عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے جبکہ دوسری جانب بدبو کی وجہ سے آس پاس دکاندار اور گھروں کی عوام بھی پریشان ہوتی ہے ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شکیل گیلانی کو اس امر کی سختی سے نوٹس لینا چاہئے جبکہ کچرہ اٹھانے کا عمل صبح 7بجے سے قبل اختتام پذیر کرنا چاہئے تاکہ بعد میں ٹریفک بند ہونے یا بدبو پھیلنے سے بچ سکیں ۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں