حکومت آزاد کشمیر کے عوام کو ان کے وسائل پر حق دے ،محمد طاہرکھوکھر

جمعرات 9 مئی 2024 16:47

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) ایم کیو ایم آزادکشمیر کے مرکزی رہنما سابق وزیر سیاحت و ٹرانسپورٹ ، چیئر مین مرکزی ایکشن کمیٹی برائے تحفظ مرکزی جامع مسجد محمد طاہر کھوکھرنے کہاکہ حکومت آزاد کشمیر کے عوام کو ان کے وسائل پر حق دے ، کشمیریوں کے جائز مطالبات فی الفور حل کئے جائیں ،طاہر کھوکھر نے کہا کہ حکومت 11مئی کے احتجاج کو افہام و تفہیم کے ساتھ حل کرے عوام جن مسائل کی نشاندہی کر رہے ہیں اور جو عوام کے جائز مطالبات ہیں ان کو حکومت حل کرے ، کشمیریوں کے وسائل پر پہلا حق کشمیریوں کا ہے ان کو بائے پاس کیا گیا اگر کشمیریوں کو ان کے وسائل پر حق دیا جاتا تو آج یہ حالات نہ ہوتے اور عوام احتجاج کا راستہ نہ اپناتے ،انہوں نے کہا کہ مطالبات کے حق کے لیئے پر امن احتجاجی مظاہرین کشمیری اور ریاستی عوام ہیں کوئی باہر سے غیر ریاستی نہیں آئے ، آزاد کشمیر اسمبلی میں کچھ غیر ریاستی لوگ موجود ہیں مگر عوام ریاستی اور کشمیری شہری ہیں ۔

(جاری ہے)

حکومت کوئی ایسا سخت اقدام نہ اٹھائے جس سے آزاد کشمیر کی پر امن فضاء خراب ہو عوام میں نفرت کے بیج پیدا ہوں ،حکومت ایسے اقدامات سے مکمل گریز کرے ،اس وقت بھارت میں الیکشن ہورہا ہے دشمن کوئی بھی سازش رچ سکتا ہے اور دشمن چاہتا ہے حالات ایسے پیدا ہوں تو اس کا فائد ہ اٹھایا جاسکے دشمن کو موقع نہیں دینا چاہیئے مسائل کو حل کیا جائے ۔طاہر کھوکھر نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کے جائز مطالبات فی الفور حل کیئے جائیں کشمیریوں کو ان کے وسائل پر حق دیا جائے خصوصا بجلی کا معاملہ جیسا باقی صوبوں کو رائلٹی ایسے کشمیریوں کو ان کے ڈیمز کی رائیلٹی دی جائے کشمیری عوام کو ان کے وسائل پر حق نہ دینے سے کشمیریوں میں مایوسی پھیل رہی ہے جس کیوجہ سے کشمیری عوام احتجاج پر مجبور ہوئے ہیں ، کشمیری عوام پرامن اور محب وطن لوگ ہیں ان کو احتجاج کا کوئی شوق نہیں ہے ان کے جائز مطالبات حل کیئے جائیں ان کو ان کا حق دیا جائے ، 20سال سے وریام پل پر کام ادھوڑا چھوڑا ہوا اس کو مکمل نہیں کیا جا سکا ہے اس پر کام بند کیا ہوا ہے اس کو فی الفور مکمل کیا جائے منصوبے ادھورے چھوڑے ہوئے ہیں ، حکومت پاکستان اور آزاد کشمیر حکومت کو انتشار اور افراتفری کوہوا دینے کے بجائے ان مسائل کی طرف جانا چاہیئے اور کشمیریوں کے مسائل کو حل کیا جائے ان کو ان کا حق دیں انتشار اور افراتفری کے ماحول کو ختم کیا جائے نفرتوں کے بیج نہ بوئے جائیں کشمیری عوام کے مسائل حل کیئے جائیں ۔

کشمیر ی عوام میں مایوسی پھیل رہی ہے مہنگائی ،مہنگی بجلی سے عوام کو فوری ریلیف دیا جائے ان کو رائیلٹی دی جائے اور کشمیری عوام کی مایوسی کو ختم کیا جائے ۔عوام پرامن احتجاج کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف اوچھے ہتھکنڈوں کی مذمت کرتے ہیں ،عوام کے احتجاج سے قبل ہی ریاست کی فضاء تبدیل کیا جارہا ہے۔

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں