جانوروں کو خطرناک بیماریوں سے بچانے کے لیے ویکسین کی مانیٹرنگ شروع کر دی گئی

جمعرات 9 مئی 2024 16:47

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) اسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک مظفرآباد ڈویژن ڈاکٹر خواجہ شوکت احمد نے شفا خانے امور حیوانات میں جانوروں کے علاج معالجے اور انہیں خطرناک بیماریوں سے بچانے کے لیے ویکسین کی مانیٹرنگ شروع کر دی ہے چھوٹے بڑے جانوروں سمیت 6406 کی رپورٹ پیش کردی گئی مانیٹرنگ کے موقع پر سٹور افسر محمد طارق کاٹل محمد الطاف کاشف مغل بھی ہمراہ تھے گزشتہ روز خواجہ شوکت احمد نے پٹہکہ کا دورہ کیا اس دوران انہیں بتایا گیا کہ شفا خانہ پہٹکہ میں منہ کھر 734حفاظتی ٹیکے ایف ایم ڈی انٹرو228بکریوں اور 190بڑے چوڑے مار جانوروں کی ویکسین کی گئی شفا خانہ پنجگراں میں 180منہ کھر 300 بکریوں 180 چوڑے مار گائے بھینسوں پنجکوٹ 190بکریوں 265 چوڑے مار جانوروں کی ویکسین کی گئی دومیل شفا خانہ امور حیوانات میں جمع ویکسین 471منہ کھر 1024 چوڑے مار 900 بکریوں میں ای ٹی وی حفاظتی ٹیکے لگائے گئے منگ عمر خان میں 147 منہ کھر 279 چوڑے مار 483 بکریوں میں ویکسین کی گئی لنگرپورہ شفا خانہ امور حیوانات میں 175منہ کھد250 چوڑے مار اور 410 بکریوں میں ویکسین کی گئی علاوہ ازیں خواجہ شوکت احمد نے کانگو وائرس سے بچاؤ کے لیے چار ڈیری فارم سادات ڈیری فارم عاصم ڈیری فارم خالداور شاہد ڈیری فارم پر سپرے کروایا تاکہ جانوروں کو کانگو وائرس سے بچایا جاسکے ڈاکٹر خواجہ شوکت احمد نے کہا کہ ڈائریکٹر جنرل لائیو اسٹاک ڈاکٹر محمد اعجاز خان کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے جانوروں کو خطرناک ترین بیماریوں سے بچانے کے لیے تیزی سے ویکسین کا عمل جاری ہے انہوں نے کہاکہ محکمہ لائیو اسٹاک دودھ گوشت اور انڈوں کی پیداوار میں اضافے کے لیے کوشاں ہے

متعلقہ عنوان :

مظفر آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں