11مئی کولوٹ مار،ٹھپہ مافیا،بھتہ خوری اور قتل عام کرنیوالی جماعتوں کو عوام اپنے ووٹ کے ذریعے مسترد کردینگے ،جمعیت علماء کے سینئر نائب صدر اور این اے256سے امیدوار صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی کا انتخابی اجتماع سے خطاب

اتوار 5 مئی 2013 23:33

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔آئی این پی۔5مئی۔ 2013ء) جمعیت علماء پاکستان کے سینئر نائب صدر اور این اے256سے امیدوار صاحبزادہ شاہ محمد اویس نورانی صدیقی نے کہا ہے کہ 11 مئی کو عوام اپنے ووٹ کے ذریعے لوٹ مار،ٹھپہ مافیا، بھتہ خوری اور قتل عام کرنے والی جماعتوں کو مسترد کردینگے،شہر کراچی گذشتہ کئی دہائیوں سے مکمل یرغمال ہے دہشت گرد ، بھتہ خور ،ٹھپہ مافیا اور قتل وغارتگری کرنے والے آزاد گھوم رہے ہیں یہ باتیں انہوں نے ماڈل کالونی ملیر میں انتخابی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہیں ،اس موقع پرپی ایس 121سے جے یوپی کے امیدوار مفتی غوث صابری ، حلیم خان غوری، سلیم حسین ،عبدالمجید اسماعیل ،آغاگل خان قادری ودیگرنے بھی خطاب کیا،شاہ اویس نورانی نے کہا کہ شہر کراچی کو اسلحہ سے پاک کرنے کے لئے بلاتاخیر اقدامات کئے جائیں گرفتار ٹارگٹ کلرز کی وابستگی جن جماعتوں سے بھی ہو ان پر مکمل پابندی عائدکردی جائے انہوں نے کہا کہ کراچی میں فوج کی تعیناتی خوش آئند ہے مگر 11مئی کو پولنگ اسٹیشن اور پولنگ بوتھ میں تعینات کرنا آزادنہ ،منصفانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کے لئے ناگزیرہے انہوں نے کہا کہ 11مئی کو عوام نظام مصطفی کے نفاذ اور اس ملک پاکستان کو امریکی اور اس کے ایجنٹوں سے نجات دلانے اور فتنہ قادیانیت کی شرانگیزیوں کے خلاف بند باندھنے کیلئے چابی کے نشان پر مہر لگا کر غلامان مصطفی کو اسمبلیوں میں پہنچائیں گے قوم بیدارہے یرغمالی ٹولے کی ہر سازش کو اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں گے۔

متعلقہ عنوان :

کراچی میں شائع ہونے والی مزید خبریں