لیگ سپنر یا سر کا امہ چلڈرن اکیڈمی اینڈ ہائر سیکنڈری سکول کا دورہ

منگل 24 جنوری 2017 22:20

نوشہرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 جنوری2017ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز کھلاڑی لیگ سپنریاسر شاہ نے منگل کے روز اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ کے ہیڈ آفس اور اُمہ چلڈرن اکیڈمی کا تفصیلی دورہ کیا۔اس موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے سابقہ نائب چیئرمین عامر نواب،برطانیہ نژاد پاکستانی مطیع اللہ خان، امہ ٹرسٹ کے کنڑی ڈائریکٹر صاحبزادہ سید عمران احمد اور اور ڈائریکٹر تعلقات عامہ حافظ عبد المنعم نے بھی خطاب کیا۔

یاسر شاہ نے اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ ( یو کی) کے معتمد خاص مولانا محمد ادریس سے اُن کے دفتر میں ملاقات کی۔ یاسر شاہ امہ چلڈرن اکیڈمی کے یتیم بچوں سے خطاب کرتے ہوئے اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ کی بے مثال کارگردگی کو سراہااورکہا کہ اُمہ چلڈرن اکیڈمی کا تعلیمی معیار، نظم وضبط اور یتیم بچوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات ترقی یافتہ ممالک کے اداروں کے برابر ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ کیساتھ رضاکارانہ طور پر شانہ بشانہ کا م کرنے کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے اندرونِ اور بیرونِ ملک مخیر حضرات سے اُمہ ویلفیئر ٹرسٹ کیساتھ بھرپور تعاون کرنے کی اپیل کی ۔یاسر شاہ نے کہا کہ وہ امہ ویلفئیر ٹرسٹ او ریتیم بچوں کے ساتھ تعاون کواپنے لئے اعزاز سمجھتے ہیں اور وہ خدمت خلق کے جذبے سے سرشار ہوکر نہ صرف اندرون ملک بلکہ بیرونی ممالک میں ا س ادارے کی ترقی کے لئے بھر پور جدوجہد کریں گے اور اپنے منیجر کے ساتھ ملکر ان کے لیے چیئرٹی شوز منعقد کریں گے اور اس کار خیر میں اپنے دیگر کرکٹر ساتھیوں کوبھی شامل کریں ۔

انھوں نے کہا کہ وہ بہت جلد پاکستانی کرکٹ ٹیم کا خصوصی دورہ مقرر کرکے امہ چلڈرن اکیڈمی کادورہ کرائیں گے۔ انھوں نے کہا کہ یہاں پر بچوں کو دی جانے والی تعلیم سے وہ بہت متاثر ہوئے ہیں اوریہ دن دور نہیں کہ ان یتیم بچوں سے کارآمد شہری بنیں گے جس ملک اور بیرون ملک اپنا ہوہا منوائیں گے۔بعدمیں یاسر شاہ اُمہ چلڈرن اکیڈمی کے بچوں میں گھل مل گئے اور اکیڈمی کی کرکٹ ٹیم کیساتھ کرکٹ بھی کھیلی ۔ اکیڈمی کے بچوں نے اپنے ہیرو کیساتھ تصاویر بھی بنوائیں اور آٹو گراف بھی لیئے ۔ جبکہ یاسر شاہ نے پورے ادارے کادورہ کیا ہاسٹل اور ڈائنگ ہال اور کلاس رومز اور لیبارٹریز کا تفصیلی دورہ کیا۔

نوشہرہ میں شائع ہونے والی مزید خبریں