قبائلی طلبہ کے لئے مفت سیفٹی کورسز میں داخلوں کا آغاز

پیر 16 جنوری 2017 13:05

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء)فاٹا سٹوڈنٹس فیڈریشن نے قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے طلبہ کیلئے مختلف انسٹی ٹیوٹس میں مفت سیفٹی کورسز میں داخلوں کا آغاز کر دیا ۔

(جاری ہے)

ایف ایس ایف کے مرکزی صدر عیسیٰ خان اورکزئی ' جنرل سیکرٹری خان بہادر وزیر اورسینئر نائب صدر سعید اللہ قبائلی نے کہاکہ قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے مستحق طلبہ کیلئے پشاور کے مختلف انسٹی ٹیوٹ میں مفت سیفٹی کورسز میں داخلوں کا آغاز کر دیاگیا ہے،ان کے مطابق پانچ سو سے زائد قبائلی طلبہ کو مفت داخلے دئیے جائینگے جن میں چار سو تک طلبہ کو داخلے مل گئے ، تمام طلبہ کو ان انسٹی ٹیوٹ میں مفت پڑھائی کی جائیگی جبکہ سرٹیفکیٹس سمیت تمام اخراجات انسٹی ٹیوٹ کے ذمہ ہونگے۔

ان کا کہنا تھا کہ قبائلی طلباء کے حقوق کیلئے ہر ممکن اقدام اٹھائینگے ، صوبائی حکومت بھی خیبر پختونخوا کے سرکاری تعلیمی اداروں میں فاٹا کے طلبہ کوسکالر شپس پر داخلے دینے کیلئے اقدامات کرے۔

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں