Yدلہ زاک روڈ پر تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن

ا*آپریشن کے دوران ایک گاڑی سامان ضبط کر کے غیرقانونی تعمیرات مسمار

جمعرات 25 اپریل 2024 20:45

;پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 25 اپریل2024ء) کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کا دلہ زاک روڈ جنا ح پارک روڈ سبزی منڈی روڈ پردہ باغ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈآ پریشن کیا گیا ۔ آپریشن کے دوران ایک گاڑی سامان ضبط کر کے غیرقانونی تعمیرات مسمارکردئیے گئے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز ڈاائریکٹر ایسٹ رحمان خٹک کی ہد ایت پر چیف ڈیمالشنگ انسپکٹر فضل محمود نے ڈیمالشنگ سٹاف کے ہمراہ دلہ زاک روڈ جنا ح پارک روڈ سبزی منڈی روڈ پردہ باغ میں تجاوزات کے خلاف گرینڈآ پریشن کیا اور دکانوں سے باہر پڑا ہوا ایک گاڑی سامان ضبط کرکیا جبکہ غیرقانونی تھڑے ریمپس اور دیگر تجاوزات کے موقع پر خاتمہ کردیا اس موقع پر کیپٹل میٹروپولیٹن انتظامیہ نے د کانداروں کو تنبیہ کیں کہ وہ تجاوزکرنے سے گریز کریں اور فٹ پاتھوں کو عوام کیلئے کھلا رکھیں۔

متعلقہ عنوان :

پشاور میں شائع ہونے والی مزید خبریں