ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات ، پروفیشنل فرینڈز گروپ کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی

ہفتہ 14 جنوری 2017 23:00

رحیم یارخان۔14جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جنوری2017ء)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن انتخابات سال2017-18ء پروفیشنل فرینڈز گروپ کے امیدواروں نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرلی ،مدمقابل وکلاء اتحاد گروپ بھی جوائنٹ سیکرٹری کی نشست جیتنے میںکامیاب پروفیشنل فرینڈز گروپ کے خادم حسین خاصخیلی 332ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مد مقابل وکلاء اتحاد گروپ کے محمد اقبا ل اظہر نے 246 ووٹ حاصل کیے، اسی طرح نائب صدرکیلئے ملک اعجاز احمد بوہڑ 287 ووٹ جبکہ نائب صدر دوئم راجہ عبدالصمد خالد 273 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قراردیئے گئے جبکہ جنرل سیکرٹری کیلئے پروفیشنل فرینڈز گروپ کے نوید احمد باجوہ 319 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائے جبکہ ان کے مدمقابل وکلاء اتحاد گروپ کے آصف عبدالرشید صدیقی نے 252 ووٹ حاصل کیے ، جوائنٹ سیکرٹری کیلئے وکلاء اتحاد گروپ کے غلام غوث خان کورائی 286 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار دیئے گئے جبکہ ان کے مدمقابل پروفیشنل فرینڈز گروپ کے احمد سجاد فرحان نی280 ووٹ حاصل کیے ،اسی طرح لائبریری سیکٹری کیلئے سید زاہد محمود نی311 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی جبکہ ان کے مدمقابل احمد عباس سانگی کو 256 ووٹ ملے ، ممبران مجلس عاملہ میں راشدمحمود خان کھوسہ نی351 ، محمدفرحان عامر نی342 ،راشد محمود گل نی333،آصف امین نی310، حافظ حیدرعلی نے 302 جبکہ نعیم احمد 290ووٹ حاصل کرکے کامیاب قراردیئے گئے ،پروفیشنل فرینڈز گروپ کے امیدواروں کی کامیابی کا اعلان ہوتے ہی حامی وکلاء نے زبردست جشن منایا قائدین اور کامیاب ہونے والے امیدواروں کے حق میں زبردست نعرہ بازی کی، واضح رہے کہ پروفیشنل فرینڈز گروپ گزشتہ 4سال سے کامیابی حاصل کررہا ہے،انتخابا ت کے موقع پر سخت سکیورٹی کے انتظامات بھی کیے گئے تھے۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں