صاف شفاف اور پر امن پولنگ کو ہر صورت میں یقینی بنایا جائے، ڈی آر او

ہفتہ 20 اپریل 2024 23:05

رحیم یارخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2024ء) ڈپٹی کمشنر،ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر خرم پرویز نے تحصیل صادق آباد میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی266میں ہونے والے انتخابات کے انتظامات، سیکورٹی اور انتخابی میٹریل کی ترسیل کے عمل کا جائزہ لیا، اسسٹنٹ کمشنر صادق آباد حماد حامد نے انتخابی انتظامات بارے بریفنگ دی۔اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) شاہد ملک، ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر وحید فیروز سمیت دیگر متعلقہ حکام بھی ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے الیکشن کمیشن کی ہدایات و گائیڈ لائن کے مطابق صوبائی حلقہ پی پی266میں ضمنی انتخابات کے پُر امن انعقاد کو یقینی بنانے کے لئے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ انتخابی سامان کی ترسیل الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ہدایات کے مطابق سیکورٹی اداروں کی نگرانی میں متعلقہ پولنگ اسٹیشن تک کی جا رہی ہے جبکہ پولنگ ڈے کے موقع پر بھی سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں تاکہ ووٹرز پُر امن ماحول میں اپنا حق رائے دہی استعمال کر سکیں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں