موجودہ حکومت کی سنجیدہ کوششوں سے وطن عزیز ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے،رانا شیرافگن ایڈووکیٹ

پیر 16 جنوری 2017 16:04

رحیم یارخان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2017ء)پاکستان مسلم لیگ ن لائرز ونگ رحیم یارخان کے رہنما رانا شیرافگن ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی سنجیدہ کوششوں سے وطن عزیز ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ، سی پیک منصوبے کی تکمیل سے خطے میں خوشحالی اور ترقی کا دور دورہ ہو گا، عمران خان وزیراعظم بننے کی ضد میں تمام اخلاقی او رقانونی حدیں پار کر چکے ہیں۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عمران خان کی سیاست اشتعال انگیزی اور افراتفری پر مبنی ہے جس کی وجہ سے وطن عزیز کو ناقابل تلافی نقصان ہوا ہے ، پی ٹی آئی سیاست کو کھیل سمجھ کر غیر سنجیدہ فیصلے کر رہی ہے جس کی وجہ سے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا ہو رہا ہے جو کہ ملک و ملت کی ترقی کیلئے خطرہ ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن خدمت کی سیاست پر یقین رکھتی ہے ، وزیراعظم محمدنواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی مثبت پالیسیوں کے باعث عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل ہو رہے ہیں، پنجاب حکومت کے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں انقلابی اقدامات کی دنیا معترف ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبہ کی تکمیل سے ملک سے بے روزگاری کا خاتمہ اور معاشی استحکام یقینی بن جائے گا ،عوام کھوکھلے نعروں اور ذاتی مفادات پر مبنی سیاست کرنے والوں کو یکسر مسترد کر چکے ہیں۔

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں