مسلم لیگ ( ن ) کی قیادت میں پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہاہے، میاں عمر منیر

پیر 23 جنوری 2017 14:16

رحیم یار خان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء) پاکستان یوتھ ونگ کے ضلعی صدر رحیم یارخان میاں عمر منیر نے کہاہے کہ وزیراعظم محمدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان نے تیزی سے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں اپنامقام بناناشروع کردیاہے،دنیانے تسلیم کیاہے کہ 2017کاپاکستان 2013کے پاکستان سے زیادہ مضبوط،مستحکم،پرامن اورروشن ملک ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے یہاں نوجوانوں سے ملاقات کے دوران گفتگوکرتے ہوئے کیا،میاں عمر منیر نے کہاکہ مسلم لیگ ن کے دورحکومت میں اب عوامی خدمت کے مشن کوعوامی منتخب بلدیاتی نمائندوں کے ذریعے تیزی سے پروان چڑھایاجارہاہے اورضلع رحیم یارخان میں بھی چیئرمین بلدیہ میاں اعجازعامر کی قیادت میں تعمیروترقی کاایک نیادور شروع ہوگا،کیونکہ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری میاںامتیازاحمداورچئیرمین بلدیہ میاں اعجازعامرضلع رحیم یارخان کو اپناگھرسمجھتے ہوئے اس کی تعمیروترقی کواپنامشن سمجھتے ہیں اورانشااللہ ان کی قیادت میں بہت جلدترقی اورخوبصورتی کی بناپررحیم یارخان ایک ماڈل ضلع ثابت ہوگا ،انہوں نے کہاکہ وزیراعظم حمدنوازشریف کی قیادت میں پاکستان تیزی سے ترقی کی منازل طے کررہاہے جس کاعالمی سطح پراعتراف کیاجارہاہے،انہوں نے کہاکہ پاکستان میں امن و امان بحال ہواہے اورمعاشی صورت حال میں بہتری آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :

رحیم یار خان میں شائع ہونے والی مزید خبریں