سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ عالمی برادری کے لئے رول ماڈل ہے،ملک محمد اشرف اعوان

بدھ 18 جنوری 2017 22:10

سیالکوٹ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جنوری2017ء)چیئرمین سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ ملک محمد اشرف اعوان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ انٹرنیشنل ائیر پورٹ عالمی برادری کے لئے رول ماڈل ہے،یہاں کے صنعتکاروں نے بھرپور محنت ، لگن اور دلچسپی کے ساتھ اقبال کے شہر میں عالمی طرز کا خوبصورت ائیر پورٹ قائم کیا ہے اورہمارا ائیر پورٹ صنعتکاروں کی محنت کی پہچان ہے ، سیالکوٹ کے صنعتکاروں نے اپنی مدد آپ کے تحت ائیر پورٹ کا قیام عمل میں لا کر دنیا میں شہر اقبال کا نام روشن کیا ہے ۔

(جاری ہے)

ہماری جدوجہد ہے کہ شہر اقبال کا یہ ائیر پورٹ تمام تر سہولیات سے آراستہ ہو سکے اور مسافروں کے لئے سہولیات کا باعث بن سکے ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم ترقی کی سوچ رکھنے والے سیاستدان ہیں اوران کی قیادت میں ہمارا ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو چکا ہے ۔

سیالکوٹ میں شائع ہونے والی مزید خبریں