مینگورہ گرڈ اسٹیشن میں دو ہیوی ٹرانسفارمرز کا افتتاح کردیاگیا

پیر 23 جنوری 2017 13:23

مینگورہ گرڈ اسٹیشن میں دو ہیوی ٹرانسفارمرز کا افتتاح کردیاگیا
سوات۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 جنوری2017ء)ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے مینگورہ گرڈ اسٹیشن میں دو ہیوی ٹرانسفارمرز کا افتتاح کر دیا ۔ دس کروڑ روپے کی لاگت سے ٹرانسفارمر نصب کرنے کا کام مکمل ہوا ۔ دونوں ہیوی ٹرانسفارمر ز نے کام شروع کردیا۔ وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی خصوصی دلچسپی کی وجہ سے سوات میں بجلی کے کم وولٹیج اوراوور لوڈنگ کامسئلہ حل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام نے سوات گر ڈسٹیشن کے لئے دس کروڑ روپے کی خطیر لاگت سے دو ہیوی ٹرانسفارمرز منظور کرائے اور ان کی ہدایت پر گزشتہ ایک ہفتے سے دونوں ہیوی ٹرانسفارمرز نصب کرنے کا کام جاری تھا، جس کے لئے پشاور سے ایک ٹیم آیا تھا۔ اس دوران سوات کے مختلف علاقوں میں بجلی بندکرنا بھی پڑی۔ تاہم امیر مقام کی ہدایت پر ایک ہفتے میں دونوں ہیوی ٹرانسفارمرز نصب کرنے کا عمل بھی مکمل ہوگیا جس کا باقاعدہ افتتاح ضلع ناظم سوات محمد علی شاہ نے کیا۔

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں