سوات ،درجہ چہارم ملازمین کا تنخواہوں میں عدم اضافے کیخلاف22مئی کو مکمل ہڑتال اور احتجاجی جلسے کا اعلان

جمعرات 9 مئی 2024 20:50

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) سوات کے درجہ چہارم ملازمین نے تنخواہوں میں عدم اضافے کے خلاف22مئی کو مکمل ہڑتال اور احتجاجی جلسے کا اعلان کردیا ۔اس سلسلے میں ضلعی کچہری گلکدہ میں آل درجہ چہارم ملازمین سوات کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سید خطاب نے کہاکہ موجودہ مہنگائی نے عوام اورخصوصاً کلاس فور ملازمین کو پریشان کردیا ہے اوراس تنخواہ میں ان کامزید گزارہ ہونا مشکل ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ملازمین پر زور دیا کہ وہ22 مئی کو جلسہ اور احتجاج میں بھرپور شرکت کو یقینی کریں تاکہ کامیاب جلسہ کی صورت میں ہم اپنا ڈیمانڈ پیش کرسکے۔انہوں نے کہا کہ اب وقت آگیا ہے کہ ملازمیں کسی کے بہکاوے میں نہ آئیں اور مسائل کے حل کیلئے ہمارا ساتھ دیں۔ان کا کہنا تھا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت موجودہ مہنگائی کی خاطر ملازمین کی تنخواہوں میں دو سو فیصد اضافہ کرے۔مظاہرین سے جنرل سیکرٹری نیک زادہ،اکرام اللہ اکرام دائود شیر،سیدوالیق شاہ،بخت زادہ اوراصغر شاہ نے بھی خطاب کیا ۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں