سوات ،منشیات فروش گرفتار ،1 کلو 33 گرام چرس اور 2 عدد پستول بمعہ 10 عدد کارتوس برآمد

جمعرات 9 مئی 2024 20:50

سوات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 مئی2024ء) سوات میں فتح پور پولیس نے منشیات فروشوں کیخلاف کارروائی کے دوران متعدد منشیات فروش گرفتار کرکے ان کے قبضے سے مجموعی طورپر 1 کلو 33 گرام چرس اور 2 عدد پستول بمعہ 10 عدد کارتوس برآمدکرلئے ۔

(جاری ہے)

ایس ایچ او تھانہ فتح پور سید رحمان کے مطابق ملزمان بیدار خان ولد امیر حمزہ ساکن باز خیلہ مٹہ، داؤد ولد پرونے، امداداللہ ولد امیر رحمن اور امین اللہ ولد بہرہ مند ساکنان لاخارکو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات در ج کرلئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

سوات میں شائع ہونے والی مزید خبریں