PurIsrar Raaz Khewra Namak Ki Kaan - Article No. 2312

PurIsrar Raaz Khewra Namak Ki Kaan

پُراِسرار راز کھیوڑہ نمک کی کان - تحریر نمبر 2312

کھیوڑہ نمک کی کان دیکھنے آنے کی ایک اور وجہ بھی ہے جو کہ باقاعدہ مطالعہ اور تحقیق کے بعد میں نتائج واضح کر سکی ـ ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی اور دوسرے ممالک سے لوگ کان کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں

مناحل اکبر منگل 21 اپریل 2020

پاکستان کھیوڑہ نمک کی کان دنیاکی دوسری بڑی نمک کی کان ہے جو کہ ضلع جہلم کے قریب گاؤں پنڈدادن خان اور چواسیدن شاہ کر راستے سے ہوتے ہوئےپوٹھوار کے پہاڑی سلسلے سے جا ملتی ہے یہ پہاڑی سلسلہ لوئر ہمالیہ پہاڑی سلسلہ کہلاتا ہےجو کہ بہت سے دوسرے پہاڑی سلسلوں سے جا ملتا ہے بہت سے بیرونِ ملک رہنے والے لوگ یہاں ہائکنگ اور نمک کی کوالٹی کو چیک کرنے کے لیے آتے ہی اور اُن کی کھیوڑہ نمک کی کان دیکھنے آنے کی ایک اور وجہ بھی ہے جو کہ باقاعدہ مطالعہ اور تحقیق کے بعد میں نتائج واضح کر سکی ـ ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی اور دوسرے ممالک سے لوگ کان کی خوبصورتی کو دیکھنے کے لیے آتے ہیں کسی خاص دن جیسا کہ عید اور قومی چھٹی کے دن تو یہاں آنے والے لوگوں کی تعداد لاکھوں میں ہوتی ہے ِحال ہی میں دو مہینے قبل میں نے ایک اخبار میں حکومتی اقدام دیکھے جو کہ محظ سیرو سیاحت کو فروغ دینے کے لیے کیے جائیں گےاور اربوں روپے کا بجٹ بھی اِس پہ خرچ ہوگااور وہ بجٹ پتہ نہیں کِس جگہ خر چ ہوگا اس کے لیے تو حکومتی سربراہ ہی جواب دہ ہیں بہر حال کھیوڑہ نمک کی کان میں سیرو تفریح کے لیے آنے والے سیاحوں سے ڈائریکٹ انٹرویو اور ریسرچ پیپرز پہ کچھ سوالات سے جو نتائج اخذ کیئے گئے اُس میں سب سے ضروری چیز کان کو اندر سے دیکھنے والے شیاقین کا اعتراض تھا جو کہ ٹکٹ مہنگا ہونے کی وجہ سے تھا یہ اعتراض نہ صرف مقامی لوگوں کو ہے بلکہ دوسرے ممالک کے سیاحوں کا بھی یہی اعتراض تھا جس کے باعث وہ اپنے ملک واپس جا کر عزیزو اقارب کو پاکستان سیاحت سے غریض کرنے کا مشورہ دینے کا سوچ رہے تھے ـاب بات کرتے ہیں اُس راز کی جس سے دنیا بھر کے لوگ نا واقف ہیں ـکان کے اندر بنی مسجد، مینار، جھیل سب لوگ بہت شوق سے دیکھتے ہیں کیونکہ وہ بنی ہی بہت نفاست سے ہوئی ہے مگر کان کے اندر ہسپتال بنانے کی وجہ اور چھوٹے کمرے جس میں با مشکل ایک فرد کے بیٹھنے اور لیٹنے کی جگہ ہے وہ صرف سیاحت کے لئے آنے والے لوگوں کو شوقیہ دِکھانے کے لئے نہیں بناۓگۓ بلکہ وہاں زیرِ زمین سانس کے مریضوں کا باقاعدہ علاج کیا جاتا ہے اور اِس کے علاوہ الرجی اور جلدی بیماریوں کا بھی بغیر کسی انٹی بائیوٹک اور میڈیسن کے علاج ہوتا ہے ـ چائنہ اور فرانس کے دو مریضوں سے باقاعدہ میری ملاقات بھی ہوئی جو خصوصی علاج کی غرض سے آۓ تھے ـ یہ بھی سیاحت کی ایک قسم ہے جس میں علاج کروانے کی غرض سے سیاحت کی جاتی ہے جسے ہیلتھ ٹوورزم کا نام دیا جاتا ہے ـ کان کے باہر موجود کھیوڑہ کارپوریشن ہسپتال میں مریضوں کے علاج سے متعلق تحقیقات کرنے کی غرض سے جب ہسپتال انتظامیہ سے انٹرویو ہوا تو وہ نا قابلِ بیان ہے نا قص انتظامات اور ناقص عملہ ہے اور کوئی پرائیویٹ ہسپتال یارہنے کی جگہ موجود نہیں جہاں پُر اطمینان طریقے سے رہ کر مریض اپنا علاج کروا سکیں ـ

Browse More Urdu Literature Articles