Fani Badayuni Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Fani Badayuni فانی بدایونی - Read complete profile, contact information and life history of Fani Badayuni
Fani Badayuni Profile & Information

فانی بدایونی

فانی بدایونی کا اصل نام شوکت علی جبکہ فانی تخلص تھا۔ فانی قصبہ اسلام نگر، بدایوں میں پیدا ہوئے۔ 1901ء میں بی اے اور 1908ء میں ایل ایل بی کی ڈگری حاصل کی۔ 1923ء تک لکھنؤ اور اس کے بعد 1932ء تک آگرہ میں پیشہ وکالت ذریعہ معاش بنایا۔ کچھ عرصہ بدایوں اور بریلی میں بھی وکالت کرتے رہے، مگر کامیاب نہ ہوسکے۔ 1932ء سے1939ء تک حیدرآباد دکن میں صدر مدرس رہے۔ فانی کو بچپن سے ہی شاعری کا شوق تھا ، لیکن انہوں نے کسی کی شاگردی اختیار نہیں کی۔ فانی کے کلام میں میر کا سوز وگداز اور یاس و محرومی بھی ہے اور غالب کا مفکرانہ انداز بھی۔ فانی 26 اگست 1941ء کو حیدرآباد دکن میں انتقال کرگئے۔ 1939ء میں ’’عرفاتیات فانی‘‘ کے نام سے فانی کے قدیم و جدید کلام کا مکمل مجموعہ انجمن ترقئ اردو (ہند) دہلی نے شائع کیا۔
Urdu Name فانی بدایونی
English Name Fani Badayuni
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb