Shakeeb Jalali Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Shakeeb Jalali شکیب جلالی - Read complete profile, contact information and life history of Shakeeb Jalali
Shakeeb Jalali Profile & Information

شکیب جلالی

شکیب جلالی اردو شاعر۔ اصل نام۔ سید حسن رضوی۔ یکم اکتوبر 1934ء کو اتر پردیش کے علی گڑھ کے ایک قصبے سیدانہ جلال میں پیدا ہوئے۔انہوں نے اپنے شعور کی آنکھیں بدایوں میں کھولیں جہاں ان کے والد ملازمت کے سلسلے میں تعینات تھے۔ لیکن والدہ کی حادثاتی موت نے سید حسن رضوی کے ذہن پر کچھ ایسا اثر ڈالا کہ وہ شکیب جلالی بن گئے۔ انہوں نے 15 یا 16 سال کی عمر میں شاعر ی شروع کر دی اور شاعری بھی ایسی جو لو دیتی تھی جس میں آتش کدے کی تپش تھی۔ شکیب جلالی پہلے راولپنڈی اور پھر لاہور آ گئے یہاں سے انہوں نے ایک رسالہ ” جاوید “ نکالا۔ لیکن چند شماروں کے بعد ہی یہ رسالہ بند ہو گیا۔ پھر ”مغربی پاکستان“ نام کے سرکاری رسالے سے وابستہ ہوئے۔ مغربی پاکستان چھوڑ کر کسی اور اخبار سے وابستہ ہو گئے۔ خودکشی تعلقاتِ عامہ کے محکمے میں بھی انہیں ایک ذمہ دارانہ ملازمت مل گئی۔ لیکن وہ ان سب چیزوں سے مطمئن نہیں تھے۔ ان کی شاعری ویسے ہی شعلہ فشانی کرتی رہی اور پھر احساسات کی اس تپش کے آگے انہوں نے سپر ڈال دی اور محض 32 سال کی عمر میں سرگودھا اسٹیشن کے پاس ایک ریل کے سامنے کود کر خودکشی کر لی اور اس طرح شعلوں سے لہلہاتے ہوئے ایک شاعر کا خاتمہ ہو گیا۔ موت کے بعد ان کی جیب سے یہ شعر ملا: تونے کہا نہ تھا کہ میں کشتی پہ بوجھ ہیں آنکھوں کو اب نہ ڈھانپ مجھے ڈوبتے بھی دیکھ نمونہ کلام آکے پتھر تو مرے صحن میں دو چار گرے جتنے اس پیڑ کے پھل تھے پس دیوار گرے مجھ کو گرنا ہے تو میں اپنے ہی قدموں میں گروں جس طرح سائہ دیوار پہ دیوار گرے دیکھ کر اپنے در وبام لرز اٹھتا ہوں میرے ہم سائے میں جب بھی کوئی دیوار گرے خموشی بول اٹھے اور ہر نظر پیغام ہو جائے یہ سناٹا اگر حد سے بڑھے پیغام ہو جائے ستارے مشعلیں لے کر مجھے بھی ڈھونڈھنے نکلے میں رستہ بھول جاؤں جنگلوں میں شام ہو جائے میں وہ آدم گزیدہ ہوں جو تنہائی کے صحرا میں خود اپنی چاپ سن کر لرزہ بر اندام ہو جائے گلے ملا نہ کبھی چاند بخت ایسا تھا ہر ا بھرا بدن اپنا درخت جیسا تھا ستارے سسکیاں بھرتے تھے اوس روتی تھی فسانہٴ جگرِ لخت لخت ایسا تھا کب سے ہیں ایک حرف پہ نظریں جمی ہوئی میں پڑھ رہا ہوں جو نہیں لکھا کتاب میں اک یاد ہے کہ چھین رہی ہے لبوں سے جام اک عکس ہے کہ کانپ رہا ہے شراب میں جاتی ہے دھوپ اجلے پروں کو سمیٹ کے زخموں کو اب گنوں گا میں بستر پہ لیٹ کے دنیا کو کچھ خبر نہیں کیا حادثہ ہوا پھینکا تھا اس نے سنگ گلوں میں لپیٹ کے خزاں کے چاند نے پوچھا یہ جھک کے کھڑکی میں کبھی چراغ بھی جلتا ہے اس حویلی میں یہ آدمی ہیں کہ سائے ہیں آدمیت کے گزر ہوا ہے مرا کس اجاڑ بستی میں سوچو توسلوٹوں سے بھری ہے تمام روح دیکھو تو اک شکن بھی نہیں ہے لباس میں اتر کے ناؤ سے بھی کب سفر تمام ہوا زمیں پہ پاؤں دھرا تو زمیں چلنے لگی اتر گیا ترے دل میں توشعر کہلایا میں اپنی گونج تھا اور گنبدوں میں رہتا تھا میں ساحلوں میں اتر کر شکیب کیا لیتا ازل سے نام مرا پانیوں پہ لکھا تھا
Urdu Name شکیب جلالی
English Name Shakeeb Jalali
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb