Siraj Ul Din Zafar Profile & Information

Complete profile & information about famous Urdu writer Siraj Ul Din Zafar سراج الدین ظفر - Read complete profile, contact information and life history of Siraj Ul Din Zafar
Siraj Ul Din Zafar Profile & Information

سراج الدین ظفر

سراج الدین ظفر جہلم میں پیدا ہوئے تھے۔ان کی والدہ بیگم زینب عبدالقادر خود بھی اردو کی ایک مشہور مصنفہ تھیں اور ان کے نانا فقیر محمد جہلمی سراج الاخبار کے مدیر اور حدائق الحنیفہ جیسی بلند پایہ کتاب کے مصنف تھے۔ سراج الدین ظفر نے افسانے بھی لکھے اور شاعری بھی کی۔ وہ لب و لہجے کے حوالے سے بے حد منفرد شاعر تھے۔ ’’شباب اور شراب‘‘ ان کا خاص موضوع تھا۔ نئی نئی زمینیں تلاش کرنا اور ادق قافیوں میں رواں دواں شاعری کرنا انہی کا اسلوب تھا۔ ان کی شاعری کے دو مجموعے زمزمہ حیات اور غزال و غزل کے نام سے شائع ہوئے تھے۔ غزال و غزل پر انہیں 1968ء میں آدم جی ادبی انعام بھی ملا تھا۔ 6 مئی 1972ء کو سراج الدین ظفر کراچی میں انتقال کر گئے اور گورا قبرستان کے عقب میں فوجی قبرستان میں آسودہ خاک ہوئے۔ ان کی لوح مزار پر انہی کا یہ شعر تحریر ہے ؎ ظفر سے دور نہیں ہے کہ یہ گدائے است زمیں پہ سوئے تو اورنگ کہکشاں سے اٹھے
Urdu Name سراج الدین ظفر
English Name Siraj Ul Din Zafar
Gender male

Browse Profiles of Writers & Adeeb