وہ غذائیں جو کرونا بھگائیں

Woh Ghizaen Jo Corona Bhaghain

Zakia Nayyar ذکیہ نیر ہفتہ 28 مارچ 2020

Woh Ghizaen Jo Corona Bhaghain
احسان خدا وندی ہے کہ پاکستان ابھی تک کرونا کی ایسی صورتحال سے دوچار نہیں جو دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کو درپیش ہے جہاں اس وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ہے کہ بڑھتی چلی جارہی ہے جبکہ شرح اموات بھی کئی گنا زیادہ ہے۔
 ڈاکٹرز کے مطابق اس وبا کو شکست دینے کے لیے قوت مدافعت کا مضبوط ہونا انتہائی ضروری ہے اور وہی اسکے جان لیوا حملے سے محفوظ ہے جسکا مدافعتی نظام مضبوط ہے مدافعتی نظام وہ نظام ہے جس میں جسم کے بہت سے مختلف حصے ہم آہنگی کے ساتھ مل کر کام کرتے ہیں اسی لیے اس نظام کو مضبوط بنانا ہمارا لیے بے حد ضروری ہے۔

جیسا کہ پاکستان میں پہلے متاثرہ شخص یحییٰ جعفری نے بتایا کہ انہوں نے اس مرض کو اپنے مدافعتی نظام سے شکست دی تو آئیے جانتے ہیں کہ قوت مدافعت بڑھانے کے لیے کونسی عادات اور غذائیں مفید ہیں۔

(جاری ہے)

 سب سے پہلے اپنی رات کی نیند پوری کریں اور دماغ اور دل کو مطمئن رکھیے خود کو ذہنی دباؤ سے بچائیں صبح اٹھ کہ وارم باتھ لیں یعنی گرم پانی سے غسل کریں اسٹیم بھی لیں اور گھر میں ہی ہلکی پھلکی ورزش کریں۔

کھانے میں پروٹین سے بھرپور غذائیں استعمال کریں۔ سبز پتوں والی سبزی کا استعمال زیادہ کریں دالیں گوشت اور ابلے ہوئے انڈوں کا استعمال کریں اگر گوشت نہ خرید سکیں تو سرخ لوبیا کو ابال کر چاٹ میں استعمال کریں جبکہ اسٹرس والے پھل بھی نہایت مفید ہیں لیموں کا رس پانی میں ملا کر پینا اورنج جوس پینا اور کینو کھانا تو انتہائی ضروری ہے کینو وٹامن سی سے بھرپور ہوتا ہے جو جسم میں موجود وائٹ سیلز کو بڑھانے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

وائٹ سیلز انفیکشن کا مقابلہ کرتے ہیں اور قوت مدافعت کو طاقت بخشتے ہیں۔۔
اسٹرابیری، رس بیری، بلوبیری اور بلیک بیری میں وٹامن اے اور سی پایا جاتا ہے جو قوت مدافعت کے لیے انتہائی مفید ہے۔ آملے کا استعمال بھی کھانے میں ضرور کریں اسمیں اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات بھی موجود ہوتی ہیں جو ہماری قوت مدافعت کو بڑھانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ اسکے لیے آپ اسکو بطور اچار کھا سکتے ہیں۔اسکے علاوہ ادرک تلسی اور ہلدی بھی ایسی غذا ہیں جو مدافعت بڑھاتی ہیں جبکہ خشک میوہ جات کو تو روزمرہ کے غذا چارٹ میں ضرور شامل کریں۔۔۔۔یہ وہ انتہائی ضروری اور آسان حل ہیں جن پر عمل کر کے آپ اس مہلک وائرس سے بچ سکتے ہیں۔

ادارہ اردوپوائنٹ کا بلاگ کے لکھاری کی رائے سے متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔

© جملہ حقوق بحق ادارہ اُردو پوائنٹ محفوظ ہیں۔ © www.UrduPoint.com

تازہ ترین بلاگز :