Afghani Pulao Recipe In Urdu

افغانی پلاؤ بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Afghani Pulao, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Afghani Pulao is a Afghani Food, and listed in the afghan food. its preparation time is only 20 minutes and it's making time is just 50 minutes and it serves upto 6 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Afghani Pulao Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

20 منٹ

پکانے کا وقت

50 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

6 افراد

Ingredients - اجزاء

بناسپتی چاول : 1/2کلو
مٹن : 1/2کلو)سینے کا گوشت )
ادرک /لہسن پیسٹ : 3چائے کے چمچے
تیل : 3/4کپ
ثابت گرم مصالحہ : 1چائے کا چمچہ
پیاز (باریک کٹی ہوئی ) : 3عدد
دہی : 1/2کپ
نمک : حسب ذائقہ
بادام : 2چائے کے چمچے
اخروٹ : 2چائے کے چمچے
کیوڑہ : 1چائے کا چمچہ
تیزپات : 2تا 3عدد
براؤن پیاز : 1/2کپ
کشمش دانہ : 5چائے کے چمچے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک سا س پین میں تما م گوشت ‘نمک (حسب ذائقہ) ‘ادرک /لہسن کا پیسٹ (ایک چائے کا چمچہ )تیزپات کو پانچ گلاس پانی کے ساتھ شامل کردیں اور گوشت کے گلنے تک پکائیں ۔
  2. 2 جب گوشت پک جائے تو ایک الگ سوس پین میں تیل گرم کریں اور اس میں پیاز ڈال کر فرائی کرلیں ۔
  3. 3 جب پیاز گلابی ہوجائے تو اس میں ادرک /لہسن کا پیسٹ ڈال کر چمچہ چلادیں ۔
  4. 4 پھر دہی ملا دیں اور کچھ دیر تک پکائیں ۔اس کے بعد مٹن (گوشت ) کو اس مصالحہ میں فرائی کرلیں ۔اس میں یخنی ڈال کر ابال لیں (یخنی کی مقدار چاولوں کے لحاظ سے ناپ لیں ۔
  5. 5 جب ابلنے لگے تو اس میں چاول ملادیں اور دم پر رکھ دیں ۔آخر میں کیوڑہ ملا دیں۔
  6. 6 سر و کرتے وقت براؤن پیاز اور اخروٹ‘ بادام اور کشمش بے دانہ جوکہ تھوڑے سے مکھن میں فرائی شدہ ہوں اوپرچھڑک دیں ۔
  7. 7 عید الاضحی کے موقع پر مہمانوں کی تو اضع اس خا ص ڈش سے کریں ۔

متعلقہ پکوان

(1198) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Afghani Food - مزید افغانی کھانے

More Recipes - مزید تراکیب