Egg Fried Noodles Recipe In Urdu

ایگ فرائیڈ نوڈلز بنانے کی ترکیب

Egg Fried Noodles Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

8 منٹ

پکانے کا وقت

15 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

4 افراد

کیلوریز‎

561 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 نوڈلز 1 کپ
2 تیل 4 کھانے کے چمچ
3 ہری پیاز (1/2انچ کے قتلے کاٹل لیں) 4عدد
4 لیموں(رس نکال لیں) 1 عدد
5 لہسن کے جوے (چوپ کرلیں) 2 عدد
6 چکن بریسٹ 1 عدد (بون لیس‘ سلائس کرلیں)
7 جھینگے(صاف کرلیں) 2 عدد
8 ووسٹر شائر سوس 1 کھانے کا چمچ
9 انڈے 2 عدد
10 ہرا دھنیا گارنشنگ کیلئے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1نوڈلز کو اُبلتے ہوئے پانی میں ڈال کر نرم ہونے تک پکائیں اور پھر پانی نتھار کر ایک طرف رکھ دیں
  2. 2 ایک فرائی پین میں تیل کی 1/2مقدار گرم کر کے اس میں ہری پیاز ڈال کر 2منٹ تک اسٹر فائی کریں
  3. 3 اس کے بعد نوڈلز‘ لیموں کا رس اور سویا سوس ڈال کر 2-3 منٹ تک اسٹر فرائی کریں
  4. 4 اب اس کو ایک باؤل میں نکال کر رکھ دیں
  5. 5 اب تیل کی باقی مقدار گرم کریں اور اس میں لہسن ‘ چکن بریسٹ اورر جھینگے ڈال کر تیز آنچ پر اچھی طرح اسٹر فرائی کریں
  6. 6 اس کے بعد اس میں ووسٹر شائر سوس اور براؤن شوگر ڈالیں
  7. 7 اب انڈے بھی توڑ کر ڈال دیں اور ہلکے ہاتھ سے چلائیں
  8. 8 اس میں نوڈلز شامل کر کے ہلکے ہاتھ سے ٹوز کریں اور ہلکا سا گرم کر کے سرونگ ڈش میں نکال کر ہرے دھنیے سے گارنش کر کے سرو کریں

متعلقہ پکوان

(1897) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From International Food - مزید بین اقوامی کھانوں کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Egg Fried Noodles, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Egg Fried Noodles is a International Food, and listed in the worldwide food. its preparation time is only 8 minutes and it's making time is just 15 minutes and it serves upto 4 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.