Brown Rice Salad Recipe In Urdu

براؤن رائس سلاد بنانے کی ترکیب

Brown Rice Salad Recipe In Urdu

اجزاء:
مکھن 30گرام
پیاز کترا ہوا آدھا
چاول 375گرام
مشروم 125گرام
پانی یا ویچی ٹیبل اسٹاک 3کپ
ہر ی مرچ چھوٹی کٹی ہوئی ایک عدد
مٹر کے دانے 250 گرام
سرخ مرچ کٹی ہوئی ایک عدد
سخت اُبلے ہوئے انڈے 3عدد
پودینے کی پتیاں پسی ہوئی 2کھانے کے چمچ
نمک اور کالی مرچ حسب ذائقہ
ڈریسنگ کے لئے:
میونیز 6کھانے کے چمچ
کریم 4کھانے کے چمچ
لیمن جوس ایک کھانے کے چمچ
لہسن کترا ہوا 2کھانے کے چمچ
تیار کرنے کا طریقہ:
ایک ساس پین میں مکھن کو گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر ہلکا سرخ کریں۔ پھر اس میں چاول اورمشروم ڈال کر پانچ منٹ تک فرائی کریں ۔ آخر میں پانی یا ویچی ٹیبل سٹاک ڈال کر ابالیں ۔پھر ساس پین کو ڈھک کر پچیس منٹ تک پکائیں ۔ یہاں تک کہ سب کچھ آپس میں مل جائے۔ڈریسنگ کے لئے تمام اجزاء کو بلینڈر میں ڈال کر اچھی طرح مکس کر لیں ۔اب چاولوں میں کالی مرچ ڈال کر آہستہ آہستہ ملا ئیں پھر چاولوں کو نکال کر ٹرے میں رکھ دیں۔دو ابلے ہوئے انڈوں کوچاولوں پر ڈالیں پھر کالی مرچ اور نمک ڈال کر ملائیں۔اب اس پر ڈریسنگ ڈالیں اور آخر میں تیسرے انڈے کو کترکر سلاد پر ڈالیں اور کھائیں ۔لہسن کے دانے اور پودینے کی پتیاں بھی سلاد پر ڈال کر کھاسکتے ہیں۔یہ سلاد چار فراد کے لئے کافی ہے۔

متعلقہ پکوان

(2056) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Mix Salads - مزید متفرق اور مکس سلاد

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Brown Rice Salad, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Brown Rice Salad is a Mix Salads, and listed in the mixed salad. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.