Chicken Hari Mirch Ke Sath Recipe In Urdu

چکن ہری مرچوں کے ساتھ بنانے کی ترکیب

Chicken Hari Mirch Ke Sath Recipe In Urdu

اجزاء:
ہری مرچیں 12عدد
مرغ کا گوشت 500گرام
کھیرا 100گرام
ادرک 10 گرام
پیاز 100گرام
ٹماٹر 125 گرام
لہسن چار جوئے
کارن فلور دوچمچ
اجینوموتو چمچ
سرکہ 1 چمچ
سویا سوس 1 چمچ
ترکیب:
ادرک پیاز اورلہسن چھیل کر باریک کاٹ کر رکھ لیں۔ ٹماٹر گرم پانی میں ابال کر چھلکے اتار دیں اور گودا ایک پیالی میں نکال کررکھ لیں۔ ہری مر چیں دھو کر رکھ لیں۔ مرغ کا گوشت صاف کر کے رکھ لیں ہری مرچیں دھو کر رکھ لیں۔ مرغ کا گوشت صاف کر کے چھوٹے چھوٹے ٹکڑے کاٹ لیں۔ اورپانی سے دھو لیں اس کے بعدایک برتن میں انڈے پھینٹ کر ان میں ایک چمچ کارن فلور اور اجینوموتو ملا کرمکس کریں فرائی پین میں گھی گرم کر کے اس میں انڈے فرائی کریں اور نکال کر ایک پلیٹ میں رکھ لیں۔ اب اسی گھی میں پیاز چھان لیں اس کے ساتھ ہی لہسن ،سرخ مرچیں اور ادرک شامل کریں۔ چند منٹ بعد فرائی پین آگ سے ہٹا لیں ۔ اور یہ مصالحہ گوشت کے ٹکڑوں میں ڈال کر ملا دیں ۔ اب گوشت والا برتن چولحے پر رکھیں اور تیز آنچ پر پانچ منٹ پکا کر اس میں فرائی کئے ہوئے انڈے ڈالیں تھوڑی دیر بعد ٹماٹروں کا گودا اور ایک چمچ کارن فلور ڈال کر مکس کر دیں۔ہلکا ساپانی کا چھینٹا لگائیں ۔ ثابت ہری مرچیں ،سرکہ، اجینوموتو اور کھیرے کے ٹکڑے ڈال کر برتن پر ڈھکن دے دیں۔ چند منٹ تک برتن چولحے پر رکھ کر اتار لیں اور گہری ڈش میں ڈال کر دستر خوان کی زینت بنائیں۔

متعلقہ پکوان

(2443) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Chinese Food - مزید چائینز کھانے

More Recipes - مزید تراکیب

Urdu cooking recipe of Chicken Hari Mirch Ke Sath, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Chicken Hari Mirch Ke Sath is a Chinese Food, and listed in the chinese food. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.