Fish Kofta Recipe In Urdu - Recipe No. 2873

Fish Kofta Urdu recipe is available at UrduPoint. Fish Kofta is a famous dish in this region. You can read here Fish Kofta recipe in Urdu and English. We will tell you in detail what ingredients you need for Fish Kofta. You can know the complete method to make Fish Kofta on this page. We will also tell you how long it will take to make Fish Kofta. Read the recipe, ingredients, and everything related to Fish Kofta below.

مچھلی کے کوفتے بنانے کی ترکیب - ترکیب نمبر 2873

Fish Kofta Recipe In Urdu
اشیاء:
مچھلی آدھا کلو
گھی ایک پاؤ
بھنے ہوئے چنے(پیس کر) ایک ٹیبل اسپون
دہی آدھ پاؤ
خشخاش ایک ٹیبل اسپون
سفید زیرہ ایک ٹی اسپون
گرم مصالحہ (پسا ہوا) ایک ٹی اسپون
پیاز آدھ پاؤ
سوکھا دھنیا ایک ٹی اسپون
ادرک چوتھائی چھٹانک
لہسن آدھ پاؤ
نمک، مرچ، ہلدی حسب پسند
ترکیب:
مچھلی کو نمک لگا کر دو گھنٹے تک پڑ ا رہنے دیں۔ اس کے بعد آٹا مل کر اچھی طرح دھو لیں۔ ایک دیگچی میں ایک کلو پانی اور ایک پوتھی لہسن ڈال کر آنچ پر رکھ دیں۔ جب پانی ابلنے لگے تو مچھلی کے ٹکڑے ڈال دیں۔ ابال اچھی طرح آجائے تو دیگچی آنچ پر سے نیچے اتار کر پانی نچوڑ لیں اور مچھلی کے ٹکڑے نکال کر ان میں سے کانٹے چن لیں۔ اب ان ٹکڑوں کو سل پر باریک پیس لیں۔ آدھ لہسن، پیاز، گرم مصالحہ اور سارے چنے، سوکھا دھنیا اور سفید زیرہ پیس کر مچھلی میں ملا لیں۔ تھوڑا سا نمک اور مرچ بھی شامل کر لیں۔ ان سب چیزوں کو ایک مرتبہ پھر سل پر پیس لیں تاکہ مصالحہ اچھی طرح مل جائے۔ اس کے بعد گول گول کوفتے بنا لیں اور فرائی پین میں تھوڑا سا گھی ڈال کر ان کوفتوں کو تل لیں۔ بادامی ہونے پر اتار لیں اور الگ رکھ لیں ۔ایک دوسری دیگچی میں گھی ڈال کر گرم کر یں اور پیاز باریک کاٹ کر ڈال دیں۔ جب پیاز بادامی رنگ کا ہو جائے تو لہسن اور ادرک پیس کر ڈال دیں اور پھر اسے بھونیں۔ نمک، ہلدی اور سرخ مرچ بھی تھوڑی دیر بعد ڈال دیں۔ جب مصالحہ اچھی طرح بھن جائے تو دہی پھینٹ کر اس میں ڈال دیں۔ اور دوبارہ بھونیں۔ جب دہی کا پانی خشک ہو جائے اور گھی نکل آئے تو کوفتے ڈال دیں اور چمچ سے ان کو تھوڑی دیر بھونیں۔ ایک پیالی پانی ڈال کر ڈھکن بند کر دیا جائے۔ پانچ منٹ بعد پسا ہوا گرم مصالحہ ڈال کر دم پر لگائیں اور چند منٹ بعد اتار لیں۔ ان کو فتوں میں شوربہ زیادہ نہیں ہونا چاہیے۔ کوفتوں کیلئے کانٹوں والی مچھلی استعمال نہ کی جائے۔ بلکہ بغیر کانٹے کی مچھلی سے صحیح کوفتے بن سکتے ہیں۔

(5324) ووٹ وصول ہوئے

Related Tag

More Recipes From Fish

More Recipes

Urdu cooking recipe of Fish Kofta, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Fish Kofta is a Fish, and listed in the machli ke pakwan. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.