Halwa Chanay Ki Daal Ka Recipe In Urdu

چنے کی دال کا حلوا بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Halwa Chanay Ki Daal Ka , learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Halwa Chanay Ki Daal Ka is a Halwa, and listed in the Halwa Jaat. its preparation time is only 60 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 5 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Halwa Chanay Ki Daal Ka  Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

60 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

5 افراد

کیلوریز‎

356 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 چنے کی دال ایک کلو
2 چینی دو کلو
3 گھی آدھ کلو
4 دودھ ایک لٹر
5 کھویا ایک پاؤ
6 بالائی ایک پاؤ
7 بادام کو گری ایک پاؤ
8 پستہ آدھ چھٹانک
9 کچا ناریل دو چھٹانک
10 سبز آلائچی چند دانے
11 زعفران آدھی چٹکی
12 پسی ہوئی کیوڑا ایک چمچ
13 لونگ دو دانے
14 کیوڑہ دو بڑے چمچ

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1چنے کی دال کو دو گھنٹے تک پانی میں بھگوئے رکھیں
  2. 2 دودھ پتیلے میں ڈال کر چولہے پر چڑھا دیں
  3. 3 جوش آجائے تو دال ڈال دیں اور ہلکی آنچ پر پکنے دیں
  4. 4 گلنے پر اتار لیں اور دودھ سے الگ کرکے باریک پیس لیں
  5. 5 پسی ہوئی دال چینی، پھینٹی ہوئی بالائی اور زعفران سب کو دودھ میں شامل کر دیں
  6. 6 آنچ ہلکی ہی رہے اور چمچ چلاتے رہیں
  7. 7 جب یہ ملغوبہ گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں ایک دوسرے دیگچے میں گھی کو خوب گرم کر یں
  8. 8 اس میں الائچی کے دانے لونگ اور کچے ناریل کو پیس کر اس کا دودھ اس میں ڈال دیں
  9. 9 جب سب بھن جائیں تو کھویا ڈال کر مزید بھونیں
  10. 10 اب گھی میں دال، دودھ، چینی اور بالائی ڈال دیں
  11. 11 بادام اور پستہ بھی ڈال دیں، چینی کا پانی خشک ہو جائے، شیرہ گاڑھا ہو کر جذب ہو جائے، بالائی بھی گھل مل جائے اور کھویا یک جان ہو جائے تو حلوے کے گھی چھوڑنے کا انتظار کر یں
  12. 12 اس کے بعد کیوڑہ ڈال کر تھوڑی دیر دم پر رہنے دیں
  13. 13 طباق میں حلوا انڈیل لیں
  14. 14 اس پر چاندی کے ورق لگائیں
  15. 15 بادام اور پستہ چھڑکیں
  16. 16 کوئی موسمی پھل کاٹ کر رکھیں اور اپنے حسن ذوق کے مطابق پھولوں کی پتیاں بھی سجا لیں

متعلقہ پکوان

(3495) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Halwa - مزید حلوہ بنانے کی تراکیب

More Recipes - مزید تراکیب