Hari Bhari Machli Recipe In Urdu

ہری مچھلی بنانے کی ترکیب

Urdu cooking recipe of Hari Bhari Machli, learn easy method to make it, This recipe has all the ingredients of it, with easy step by step instructions and methods to make it and cook it. Hari Bhari Machli is a Fish Masala, and listed in the Machli Masala. its preparation time is only 75 minutes and it's making time is just 20 minutes and it serves upto 8 people. Other Urdu cooking recipes and video cooking recipes are also available online.
Hari Bhari Machli Recipe In Urdu

تیاری کا مکمل وقت

75 منٹ

پکانے کا وقت

20 منٹ

کتنے لوگوں کیلئے ہے

8 افراد

کیلوریز‎

380 کیلوریز

Ingredients - اجزاء

1 مچھلی ایک کلو
2 پیاز ایک عدد درمیانی سائز کی
3 ہری پیاز تین باریک کٹی ہوئی
4 سویا آدھا گڈی
5 ٹماٹر ایک عدد درمیانی سائز کا
6 ہری مرچ دو عدد
7 ہرا دھنیا اندازے سے
8 لال مرچ آھا چائے کا چمچ
9 دھنیا آدھا چائے کا چمچ
10 نمک حسب ذائقہ
11 ہلدی 1/4چائے کا چمچ
12 ثابت مرچ دو عدد
13 رائی تھوڑی سی
14 کری پتہ اندازے سے

Step by Step Instructions - تیار کرنے کی ترکیب

  1. 1ایک دیگچی میں تیل گرم کر کے اس میں بگاڑ کے مصالحے یعنی ثابت مرچ، کری پتہ اور تھوڑی سی رائی ڈالیں
  2. 2 جب بگاڑ میں سے مہک آنے لگے تو اس میں پیاز باریک کاٹ کر ڈالی دیں
  3. 3 جب پیاز تھوڑی براؤن ہونا شروع ہوتو اس میں ہری پیاز باریک کٹی ہوئی اور سویا باریک کٹا ہوا ملا دیں
  4. 4 اس کو اچھی طرح بھونیں
  5. 5 جب ہری پیاز تھوڑی نرم ہوتی محسوس ہو یعنی گلنا شروع ہوتو اس میں مصالحے یعنی پسی ہوئی لال مرچ، پسا ہوا دھنیا ، اور ہلدی ، نمک ڈال دیں
  6. 6 تھوڑی دیر چمچ چلائیں
  7. 7 پھر اس میں کٹا ہوا ٹماٹر، ہرا دھنیا اور ہری مرچ ملادیں
  8. 8 تھوڑی دیر ڈھکن ڈھک کر ہلکی آنچ پر رکھیں
  9. 9 جب ٹماٹر نرم پڑ جائیں تو اس میں اچھی طرح چمچ چلائیں
  10. 10 پھر اس تیار مصالحے میں مچھلی ڈال دیں
  11. 11 اس مصالحے کو مچھلی کے ساتھ ملادیں
  12. 12 تھوڑی دیر پکنے کے بعد جب مچھلی گل جائے تو چمچ چلائیں اور تھوڑی دیر ہلکی آنچ پر دم دیں
  13. 13 جب تیل الگ محسوس ہو تو چولہے سے اتارلیں

متعلقہ پکوان

(1993) ووٹ وصول ہوئے

More Recipes From Fish Masala - مزید مچھلی مصالحہ

More Recipes - مزید تراکیب